Daughter



٭ بیٹی اللہ کی رحمت٭

رائیٹر کرن احمد:

 دنیا کے تمام مذاہبِ میں سے اسلام وہ واحد مذہب ہے۔ جس نے عورت کو عزت کی معراج بخشی ہے ۔عورت کسی بھی روپ میں ہو ۔خواہ وہ ماں ہو بہن ہو بیوی ہو یا پھر بیٹی وہ عزت وتکریم کی مستحق ہے ۔

پیارے آقا سرور کونین رحمت دوجہاں محبوب خدا اس دنیا سے رخصت ہونے سے پہلے اپنے آخری خطبے میں یہ بات واضح الفاظ میں بیان فرما گئے کہ عورتوں کے ساتھ نرمی کا برتاؤ کرنا ۔ مخلوق خدا میں جس ہستی کو انمول اور رحمت کہا گیا ہے ۔وہ بیٹی ہے ۔قدرت کا عظیم تحفہ ۔کہا یہ جاتا ہے کہ اللّٰہ تبارک وتعالیٰ جس شخص سے خوش ہوتے ہیں اسے بیٹی عطا کرتے ہیں ۔لیکن کچھ وحشی صفت سفارک انسانوں نے اسے بدقسمتی بدنصیبی اور اس سے ملتے جلتے کئ ناموں سے قدرت کے اس عظیم تحفے کو جوڑ دیتے ہیں ۔وہ عورت کو صرف جوتی کی نوک پر رکھتے ہیں ۔جب چاہا اسے استعمال کیا جب چاہا جہاں چاہا اس کی عزت کو تار تار کر دیا ۔مردوں کے اس معاشرے میں عورت کیلئے کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں ۔ہر رشتہ اس سے وصولی پوری کرتا ہے اور پھر اسے کسی دوسرے نام نہاد رشتے کے سپرد کر دیتا ہے ۔جہاں کئی سال وہ اک نیا کردار ادا کرتی ہے اور پھر اس کو کسی اور کردار میں ڈھال دیا جاتاہے ۔ازل سے ابد تک عورت کئی کردار ادا کرتی ہے ۔اور اس کردار کی ادائیگی میں تھوڑی سی بھی کمی پیشی اس کو موت کے منہ میں لے جاتی ہے ۔کہیں عورت کو عزت کے نام پر قتل کر دیا جاتا ہے ۔تو کہیں اس کو جائیداد میں حصہ نہ دینے کیلئے قرآن پاک جیسی مقدس کتاب کے ساتھ بیاہ دیا جاتاہے ۔اور کہیں ضداور انا کی جیت کیلئے اس کو غک جیسی فرسودہ رسم میں باندھ دیا جاتا ہے ۔جہاں وہ عورت زندہ تو رہتی ہے لیکن اسکی روح مر جاتی ہے ۔ہمیشہ عورت ہی کیوں مرد کی مردانگی کا شکار ہوتی ہے ؟ غیرت کے نام پر عورت قتل ہو سکتی ہے تو پھر مرد کیوں نہیں ۔اور اگر یہ کہا جائے کہ اگر غیرت کے نام پر عورت مردوں کو قتل کیا جائے تو مرد صرف بائیولوجی کی کتابوں میں ملیں ۔۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭

No comments

Featured Post

*** SAAT RANG MAGAZINE ***August-September 2022

  *** SAAT RANG MAGAZINE ***         ***AUGUST_SEPTEMBER 2022 *** *** Click Here to read online*** or ***Download PDF file *** ⇩⇩ SRM August...

Theme images by Cimmerian. Powered by Blogger.