Labours Day Poetry
نظم: میرے پیارے مزدور تُجھ پر سلام
یہ پہلی مئی کا ہے میرا
پیام
کریں ہم بھی مزدور کا
احترام
میرے پیارے مزدور تُجھ
پر سلام
کہاں سے ملے اُس کو
آرام کہ
وہ دن رات کرتا ہی رہتا
ہے کام
میرے پیارے مزدور تُجھ
پر سلام
ملے اچھی تنخواہ مزدور
کو
کرے کاش اس کا کوئی
انتظام
میرے
پیارے مزدور تُجھ پر سلام
کوئی اور ہر گز نہ کر
پائے گا
جو ہاتھوں سے کرتا ہے
مزدور کام
میرے پیارے مزدور تُجھ
پر سلام
زمیندار سے کوئی پوچھے
ذرا
کہ مزدور کا اتنا کم کیوں
ہے دام
میرے پیارے مزدور تُجھ
پر سلام
کھلائے گا بچّوں کوآخر
وہ کیا
اگر نہ ملے اُس کو اک
دن کا کام
میرے
پیارے مزدور تُجھ پر سلام
نبیﷺ نے کہا:”رب کا
محبوب ہے
جوکرتا رہے اپنے ہاتھوں
سے کام“
میرے پیارے مزدور تُجھ
پر سلام
وہی ہر عمارت کا معمار
ہے
کہیں پر نہیں ہے مگر
اُس کا نام
میرے پیارے مزدور تُجھ
پر سلام
پسینہ نہ مزدور کا خُشک
ہو
کرو جلد اُجرت کا تُم
اہتمام
میرے پیارے مزدور تُجھ
پر سلام
کی مزدوری موسیٰ ؑو داؤدؑ نے
ہے مزدور کا کتنا اونچا
مقام
میرے پیارے مزدور تُجھ
پر سلام
کریں قدر مزدور کی سارے
لوگ
نہ سمجھے کوئی اس کو
اپناغُلام
میرے پیارے مزدور تُجھ
پر سلام
چلو پاس مزدور کے
ارسلان ؔ
کریں اُس سے ہم بھی دعا
وسلام
میرے پیارے مزدور تُجھ پر سلام
از :ارسلان اللہ خان
*********************************
No comments