***Aik Ajnabi Mary Dil Ka Sakon ***
***Aik Ajnabi Mary Dil Ka Sakon ***
*Episode No:4*
*Writer Maham Ahsan*
* click here to read online*
Or
*Download PDF File*
٭ ٭ ایک اجنبی میرے دل کا سکون
تحریر :ماہم احسان
قسط نمبر:4
وہ فرش دهوکہ باہر نکلتا ہے ہانیہ اسکی منتظرہے ۔
وہ بوجھل اور بکھرا بکھرا ہے ،وائٹ شلوار قمیض میں ملبوس انتہائی تھکا ہوا ،بوجھل ،بکھرے بکھرے بالوں اور ، جنونی آنکھوں کے ساتھ وہ بہت متاثرکن لگ رہا ہے ،اور جوانابیا کے ساتھ حسد کرتے ہیں اگر اس کے لیے فارس کی تڑپ دیکھ لے شائد جل جل کے راکھ ہوجایئں ۔۔۔۔
وہ بہت اجلت میں ہانیہ کو چلنے کا اشارہ کرتا ہے چونکہ اسکے پیار کو اسکی ضرورت ہے ،خواب میں اسکو اشارہ جو ملا تھا ۔۔
کہاں جا رہے ہو تم لوگ (انکی والدہ نے ان دونو کو ٹوکا )فارس خان آفریدی تو بن بتائےباہر کھڑی گاڑی کی طرف بڑھ گیا ۔۔
ہانیہ نے بات کو سمبھالا ۔۔۔ماما ہم ڈنر پہ جا رہے ہیں ۔۔۔بھائی جانا نہیں چاہتے تھے میں انکو زبردستی لے کے جا رہی ہوں تب غصّے میں ہیں ۔۔۔
اچھا اچھا ۔۔۔فی امان اللہ میرا بیٹا بھائی کو تنگ نہ کیاکر و تھک جاتا ہے آفس میں بہت کام ہے تمہارے بابا بتا رہے تھے۔
جی جی ماما۔۔۔۔ابھی تو راضی کر لیا نا اللّه حافظ ۔۔
وہ گاڑی میں اسکا ویٹ کر رہا ہے
ہانیہ کے بیٹھتے ہی وہ برق رفتاری سے ڈرائیو کرنے لگا ۔
بھائی ۔۔۔۔
وہ مدہوش ہے انابیاکے خیالات میں اسکو کچھ پتا نہیں ہانیہ اس سے کیا پوچھ رہی ہے
اب کی بار اس نے جھنجھوڑا ۔۔۔۔۔ بھائی گاڑی آہستہ ڈرائیو کرے ۔۔مجھے ڈر لگ رہا ہے ۔
اب اس کو کچھ ہوش آیا
ہم کہاں جا رہے ہے ۔۔۔۔ایسے کسی کو تلاش کرنا بہت مشکل ہے بھائی ۔۔۔۔
ہانیہ مجھے میرے اللّه پہ یقین ہے ۔۔اس نے میرے دل میں اس کے لیے عشق پیداکیا اور اس کے عشق کی وجہ سے میں اللّه کے بہت قریب ہو گیا ہوں تب ہی ۔۔۔آج جب اسکو میری ضرورت ہے تو میرے اللّه نے مجھے میرے خواب کی مدد سے آ گاہ کیا ہے ۔۔۔۔اور رہی بات جانے کی تو جس جگہ ہم خواب میں ملے وہ وہی جگہ ہے جہاں تم اور میں اکثر جاتے ہیں تو میرے خیال سے پہلے ادھر ہی جانا چاہئے۔
آپکا مطلب .....منال
ہاں
******
اسلام آباد کے خوبصورت مناظر سے وہ خوب سیر ہوئے۔
جمال کواکیلے میں انابیاسے بات کرنے کا کوئی موقع نہ ملا ۔۔
کیونکہ کے ماریا اور کنزہ نے اسکو اکیلے چھوڑا ہی نہیں ، کبھی اک بہن جمی کے ساتھ سیلفی لیتی تو کبھی دوسری ۔۔وہ بھی مختلف پوز بنا بنا کہ ۔۔۔
دوسری طرف موحب اور انابیا نے اپنی محفل لگائی رکھی ۔۔۔۔موحب نے اسکو خوب ہنسایا ۔۔۔۔
وہ آج کافی خوش ہیں کیونکہ اسلام آباد کے خوبصورت مناظر دیکھ کے اور موحب سے باتیں کر کے اسکو بہت مزہ آ رہا ہے
بہت سلفیز ہو گیئ آپی بھوک لگی ہے کھانے کو جاتے ہیں ،کیوں ۔۔۔انجوئےکرنے آئے ہیں ۔۔انجوئےکرنے دو
نہیں نہیں ۔۔۔۔ماریا آپی سیدھی طرح بولو جمال بھائی کے ساتھ سلفیز لینے آئی ہیں اور ابھی اور بھی لینی ہیں ۔۔۔۔۔۔
ہاں تو تمھیں کیا پرابلم ہے ۔۔۔چھوٹےپلے ۔۔
وہ منہ بنا کے دوبارہ پھر انابیا کے پاس جا کے بیٹھ گیا
اور اپنی دونو ں بہنوں کے ڈرامے دیکھنے لگ گیا
i think mohib is right ,we have to go for a dinner
yes bro , اب تو ہم جا رہے ہیں کیونکہ آپ کی بات کو تو ہم ٹال ہی نہیں سکتے ۔۔۔موحب نے دونو ںکی طرف دیکھ کے بولا ۔
ویسے انابیا آپ کم بولتی ہیں یا میرے سامنے کم بول رہی ہیں
جواب کنزہ کی طرف سے آیا ۔۔۔۔۔buddy she's paindu she cant talk with us
وہ چپ رہی ۔۔۔۔جی کنزہ آپی وہ صرف پینڈو ہے مگر آپ دونوں تو جاہل ہیں موحب کو انابیا کی انسلٹ قبول نہیں تھی ۔۔۔۔
ان دونوں کا بس نہیں چل رہا وہ موحب کو کچا چبا جائیں ۔۔۔
مگر جمی کو امپریس کرنا ہے دونوں نے تو تھوڑا خیال کر رہی ہیں
وہ تو بس اسی کو دیکھے جا رہا ہے ۔۔۔
انابیا کو اسکا دیکھنا برا لگ رہا ہے ۔۔۔اس کے تاثرات سے واضع ہے
انابیا ڈنر کے لیے کہاں جانا چاہیے ؟؟
سب حیران ہو گئے۔۔کہ یہ انابیا سے کیوں پوچھ رہا ہے ۔۔اور وہ دونو بہنیں ہسنے لگی
اففففف یو آر سو naughty
کنزہ تم نے سنا جمی کس سے پوچھ رہا ہے ۔
جمی اسکو کھک نہیں پتا ۔۔۔۔۔پھر وہی بات یہ پینڈو ہے اسکا گیٹ اپ تو دیکھو
ماریا کی اس بات پہ بھی اس نے بہت صبر سے کام لیا اور چپ رہی ۔۔۔مگر موحب کہاں چپ رہنے والا ہے
ویسے جمی بھائی خود کو دوسروں کی گندی نظر سے کیسے بچایا جاتا ہے
"پتا ہے آپکو ؟"
نہیں نا میں بتاتا ہوں ۔۔۔۔۔
خود کو ڈھانپ کے ،خود کوباپردہ رکھ کے ،اب سمجھ تو گئے ہوں گے آپ
کنزہ نے موحب کو منہ پہ تھپڑ رسید کر دیا
کیا کہنے کا مطلب ہے تمہارا
۔۔۔۔اورتمھیں یہ ساری باتیں یہی سکھاتی ہے
اب کی بار وہ بولی ۔۔۔۔کنزہ سچ کڑوا ہوتا ہے مجھے خود کو کسی کے سامنے پیش نہیں کرنا تب خود کو ڈھانپ کے رکھتی ہو ۔۔۔اور رہی بات تم دونوں کی تم دونوں نے تو دوسروں کو attract کروانا ہے نا۔۔ اپنی طرف تب ایسا گیٹ اپ رکھتی ہو۔
ماریا نے اپنا حصّہ ڈالنا ضروری سمجھا ۔۔۔۔جمی!
تمھیں کہا تھا نا اس کو ضرورت نہیں ساتھ لے جانے کی ۔۔۔۔دیکھو اب اندھے کو دیکھنا آ رہا ہے اور گونگے کو بولنا
وه اسٹاپ اٹ یار ۔۔۔ کتنا لڑتے ہو تم لوگ ۔۔۔(جمی نے طنزیہ کہا)
سناٹا سا چھا گیا کچھ دیر ۔۔۔۔
اب سب چپ کیوں هو میں تو ادھر کی جگہیں نہیں جانتا ۔۔۔بتاؤ کہاں جانا ہے
ماریا جو ابھی بھی سڑے جا رہی ہے ۔۔۔جس سے تم نے پوچھا نا اسی سے پوچھو
کنزہ نے ماریا کی بات کا فائدہ اٹھایا خود کو اچھا ثابت کیا ۔۔۔۔افففف ماریا اب بس بھی کر دو
جمی ! تم منال کے لیے ٹرن لو GPS لوکیشن آن کر دو ۔۔۔
او تھینک گاڈ ،۔۔۔کنزہ
یہ دونو ں بہنیں ،اک دوسرے کے ساتھ مخلص نہیں ہیں ۔۔۔۔بس اک لڑکے کی خاطر اک دوسرے کو نیچا دیکھا رہی ہیں
یہی بات انابیا سوچ رہی ہے ،جب یہ دونو ںسگی ہونے کے باوجود اک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتی ہیں تو ۔۔۔۔مجھے تو ان سے کوئی گلہ نہیں ہونا چاہیے ۔۔۔
وو منال ہوٹل پونچھ چکے ہیں ،
اہ یار سب پلیز اپنا موڈ ٹھیک کرے
ہمارا موڈ ٹھیک ہے جمی ،کیونکہ تم جو ساتھ هو
کنزہ نے ماریا کی بات سے اگری کیا ،
جمی کو تو بس انابیا کی attraction چاہیے جو اسے مل نہیں رہی ، چلو پھر سیلفی لیتے ہیں ،انابیا کو وہ پسند ہی نہیں ہے تو وہ سلفی کیوں لے وہ آگے بڑھ گئی ۔۔۔جس سے جمی کو اک بار پھر مایوسی ہوئی
وہ سلفی لینے کے بعد مینیو دیکھنے لگے
اب یہاں پہ تو جمی کو کچھ ایسا کرنا ہی جس سے وہ انابیا سے بات کرے ۔۔۔۔کیوں کے اسنے یہ سارا پلان اسی کام کے لیے بنایا ، وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہے اتنی سادگی میں بھی اور وہ دونوں اتنا کچھ تھوپنے کے باوجود اس کے ہم پلہ نہیں لگ رہی ۔۔
***
بھائی ، یہاں تو سب کو دیکھ لیے ہم نے اب کیا کرے ،
وہ جو ہر تصویر میں صرف اپنی اس اجنبی حسینہ کو تلاش کر رہا ہے ،بولا ہانیہ ! میرا دل کہہ رہا ہے وہ میرے آس پاس ہے ، بس تھوڑا ویٹ اور کر لیتے ہیں ۔۔۔۔۔تب تک تمھیں جو کھانا ہے آرڈر کر لو
فارس بھائی اسے کبھی ہوا کہ آپ مشکل میں ھو اور میرے حلق سا نوالہ اترا هو
اسکو خود پہ رشک آ رہا ہے کہ اسکو اتنا پیار کرنے والی بہن ملی ہے
اسکا موبائل پہ رنگ ہوتی ہے ،وہ excuse me کہہ کے سائیڈ پہ نکل آتا ہے
***
جمال اٹھ کے ٹھلنے لگ گیا باقی سب ڈنرکر رہے ہیں وہ سوچ رہا ہے کس طرح سے بس انابیا کو ہراساں کرے اسکا شیطانی دماغ چلتا ہے ۔۔۔۔۔اوراتنے میں انابیا کے اوپر جُوس گرا دیتا ہے
۔oh, I'm really sorry anabya m sorry
غلطی سے گر گیا میں نے جان کے نہیں گرایا ۔۔۔۔
اوہ ہو آپی جلدی جائے اسکوصاف کر آئیں صرف موحب ہی اس ک ساتھ بولا ۔۔۔۔(اتنے میں واشروم کی طرف چلی جاتی ہے اور وہ بھی کال کا بہانہ لگا کے اس ک پیچھے چلا جاتا ہے )
******
جس کے دیدار کے لئے وہ اتنا تڑپا ،جس کی خاطر وہ مارا مارا پھر رہا ہے ،وہ جس نے اسکو قید کر لیا ،جس نے اسکو دنیا سے لاتعلق کر دیا ،جس نے پل پل اپنی یاد میں مصروف کر دیا ،جسکی وجہ سے وہ اپنے ہوش گنوا بیٹھا ، یعنی وہ اجنبی جو اس کے دل کا سکون ہے ۔۔۔۔۔وہ اس لمحے اس کے رُوبرو ہے ۔۔۔۔۔مگر۔۔۔۔۔۔۔کسی اور کے ساتھ۔۔۔۔۔۔اسکا دل دھڑکتے دھڑ کتے جیسے رک سا گیا ہو ،وہ کیسے برداشت کرسکتا ہے
اس کے لئے یہ سب دیکھنا ۔۔۔۔۔۔کسی اذیت سے کم نہیں ۔۔وہ بلکل ساکن ہے اور اسکی نظر ادھر ہی اٹک گئیں.....
*****
تممممممم ۔۔۔۔۔یہاں کیا کر رہے هو ۔۔۔
اپنی جان کے پیچھے آیا ھوں (جمی کی یہ بات سن کے لرز گئی ۔)
یہ کیا بکواس کر رہے هو (وہ بہت غصّے سا بولی)
ہٹھو میرے راستے سے ۔۔۔
یہ سب کچھ ،تھوڑا ہی دور مگر بلکل سامنے کھڑا فارس دیکھ رہا ہے
ارے جانا ۔۔۔۔بہت ویٹ کیا ہے تمھیں پتا ہے تم کتنا خوبصورت هو ۔۔۔
پتا ہے تم ان دونوں سے زیادہ خوبصورت هو ۔۔۔۔تمھیں چُھونے کا بہت craze تھا مجھے ۔۔۔تم یہ سوچ بھی نہیں سکتی ۔۔۔(وہ اسکے قریب هو رہا ہے)
میں کہہ رہی ھوں پیچھے ہٹھو ۔۔۔میرے قریب نہیں آو ۔۔(وه اب چیخ رہی هو جیسے ۔۔۔۔۔یہ بات فارس نے نوٹ کی وہ اور پاس آ گیا )
وہ بلکل دیوار کے ساتھ لگ گئئ ۔۔۔۔اسکا بس چلے تو دیوار میں دھنس جائے اور خود کو اس سے بچا لے مگر اسکو کیاپتا اللّه نے اسکا محافظ بھیج دیا ہے
ہاہاہاہا ۔۔۔۔۔کدھر جا رہی هو ۔۔۔۔اس نے دیوار پہ ہاتھ رکھ لیا ۔۔۔۔اب انابیا اس کے احاطے میں ہے
آخر اللّه مجھے اس کے ساتھ ایسے ہی کیوں ملایا ۔۔۔۔کیوں مجھے یہ دکھ سہناپڑرہا؟؟
فارس تڑپ رہا ہے
وہ اسکو چُھونے ہی کو ہے ۔۔۔۔اللّه نے اسکو ہمت عطا کی اور اس نے کھینچ کے تھپڑ لگایا ۔۔۔۔اور اس کےگال کو لال کر دیا ۔۔۔
فارس اس منظر کو دیکھ کے چونک گیا ۔۔اور سمجھ گیا کے یہ محض اسکو تنگ کر رہا ہے اس کا شک و شبہ دور هو گیا ۔۔۔۔۔
وہ تھپڑ لگا کہ بھاگنے .ہی لگی ۔۔۔۔۔کہ اس مکار نے اسکو ہاتھ سےپکڑنے ہی لگا کہ اسکا محافظ،اسکا رہنمااور وہ وسیلہ جو اللّه نے بنایا ہے اس کے لیے ۔۔ اسکی ڈھال بن چکا ہے ۔۔۔۔۔۔
اہ اہ وه اہ کون ہو....ہٹھو آگےسے (وه پیچھے خودکو فارس کے پیچھے محفوظ پا رہی ہے )اور فارس کو اپنی ڈھال کی مانند پایا هے وہ سب کو دنیا سے جدا هو چکی اب وہ صرف اس شخص کو دیکھ رہی ہے جس نے اسکو اک ظالم کو ظلم سے بچایا ہے ،اک دم اس کے ذہن پہ جو سوال اجاگر ہوا "کون ہے یہ اجنبی؟آخر کون ؟ "۔۔۔
تم ہمارے پرسنل معاملے میں بولنے والے ہوتے کون ہو ۔۔۔۔اس نے انابیا کی طرف بڑھنے کاارادہ ہی کیا کہ اسکا سامنا اک چٹان سے ہوا ۔۔۔۔۔وہ ہاتھاپئ کو آگیے ،اور گریبان نوچنے لگے کہ ۔۔۔۔۔۔
وہ دیکھو جس کے لئے تم مجھ سے لڑ رہے ہو وہ چلی گئی ہے اور سنو وہ میری منگیتر ہے اور میں اسے منا رہا تھا ۔۔۔۔۔
فارس کو پتا ہے یہ شخص جھوٹ بول رہا ۔۔۔۔مگر اسکو اب فکر ہے تو صرف اور صرف انابیا کی ۔۔۔۔وہ اسکو ڈھونڈ رہا ہے ۔
وہ سہمی سہمی اس ٹیبل پہ پونچھتی ہے جہاں ماریا کنزہ اور موحب بیٹھے ہیں ..
آپی آپی ۔۔۔۔کیا ہوا ہے ۔۔۔آپی بتائیں تو کیا ہوا ہے (یہ موحب ہی ہے جس کو اسکی فکر ہےباقی دونوں نے تو اخلاقاً بھی نہیں پوچھا)
موحب میرے ساتھ چلو۔ ۔۔۔
آپی کہاں ۔۔
ارے ارے ایسے کسے ساتھ چلو (ماریا بولی)
موحب میں کہہ رہی ھو سوال نہیں کرو ساتھ چلو
وہ چلا دیا
یہاں سے uber مل جائے گی موحب
آپی uber کی کیا ضرورت اپنی گاڑی پہ نہیں ۔۔
وہ چل کے تیزی سے سفر طےکر رہے ہیں
بس تھوڑی ہی دیر uber آجاتی ہے اور وہ دونوں بہن بیٹھ جاتے ہیں ۔۔۔۔
آپی میں آپ کے ساتھ آ گیا ھوں نا آپ کیوں رو رہی ہیں بتاے نہ ہوا کیا ہے
موحب تم چھوٹے ہو نہ وہ چیخ کے بولی تمھیں میں کیسے بتاؤ ۔۔۔
آپی پلیز بتاے کیا ہوا ہے مجھے ٹنشن هو رہی ہے
موحب ۔۔۔۔اس کمینے انسان نے مجھے بہت تنگ کیا مجھ سے باتمیزی کی ۔۔۔۔اور مجھے۔۔۔(وہ زاروقطار رو رہی ہے)
بھائی بے شک۔۔۔چھوٹےہوں یا بڑے عزت کی بات پہ آگ بھگولا هو جاتے ہیں ۔۔۔۔
آپی ...آپ نے مجھے ادھر کیوں نہیں بتایا میں اسکو ادھر ہی سبق سکھاتا (وہ اسی ٹائم موبائل نکالتا ہے )
کیا کر رہے هو تم
آپ چپ رہے ۔۔۔
ہیلو ۔۔۔جی بیٹا
سلام دیے بغیر وہ سانس میں شروع هوگیا
پاپا آج اس جمی کو میں نہیں چھوڑوں گا میری انابیا آپی کے ساتھ باتمیزی کی ہے اس نے انکو رلایا ہے ۔۔۔میں آپی کو لے کہ گھر آ رہا هو کال آپکو آگاہ کرنے کے لئے کی ہے تا کہ آپکو بھی یاد آے آپ کی بھی اک بیٹی ہے انابیا جس سے آپ بلکل غافل ہیں ۔۔۔۔
*******
فارس اسکو پاگلوں کی طرح ڈھونڈ رہا ہے ،
بھائی کیا هو گیا ہے کتنی دیر سے میں آپکا ویٹ کر رہی ھو ۔۔۔
ہانیہ میں نے اسکو دیکھا ۔۔۔۔
کیا بھائی ۔۔۔وہ ادھر ہی ہے ؟؟؟ آپ کی بات هوئ ؟؟؟
نہیں ۔۔۔۔ہانیہ مجھے تو اسکا محافظ بنا کر بھیجا گیا ،اسکو سچ میں میری ضرورت تھی ،
اسے نے ہانیہ کو ساری بات بتائی ۔۔۔۔
بھائی ،مطلب وہ مشکل میں ہے ۔۔مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے ....وہ کون تھا ۔۔۔۔اور اس کے ساتھ بد تمیزی کیوں کر رہا تھا
یہی سب تو پتا نہیں چلا نا ،
ہانیہ پلیز دعا کرو اللّه اسکو اپنی حفاظت میں رکھے ۔۔۔
آمین،۔۔۔بھائی۔۔۔ اللّه نے آپکو اشارہ دیا آپ یہاں پہنچھے آپ نے اسکو محفوظ کر دیا اللّه کے حکم سے اسکی حفاظت آپ کے ذمہ ہے بھائی
مجھے تو بس اتنا ہی سمجھ آیا ہے ،اللّه کی طرف سے آپ اس کے محافظ ہیں
مگر ابھی وہ کہاں ہے کچھ سمجھ نہیں آ رہا ...
آپ بلکل بھی فکر نہیں کرے سب اچھا هو گا ۔۔اللّه بہت کار ساز ہے
تھینک یو .....ہانیہ
بھائی آپ کے اس پاکیزہ عشق کو حاصل کرنے میں ہر موڑ پہ آپ کے ساتھ ہو نگی ۔۔۔اب یہی میرا عزم ہے ۔۔
(جاری)
No comments