***Aik Ajnabi Mary Dil Ka Sakoon ***
***Aik Ajnabi Mary Dil Ka Sakoon ***
*Episode No:6*
*Writer Maham Ahsan*
* Click here to read online*
Or
*Download PDF File*
*****************************
ایک اجنبی میرے دل کا سکون
تحریر:ماہم احسان
قسط:نمبر6
-----------------------------------------------------------------------------------
پاپا مجھے افسوس ہے کہ آپ بھی میرے بارے میں ایسا سوچ سکتے ہیں آج میری دل کو جیسے کسی نے تار تار کردیا ہو آپ کی بیٹی توجیسے ٹوٹ گئی ہو آپ ...آپ مجھے اگنور کرتے اور ہمیشہ میں توصرف یہی سمجھتی کہ آپ مصروف ہیں لیکن آپ تو مجھ سےغافل ہیں آپ تو مجھے جانتے ہی نہیں ہیں آپ کو تو معلوم ہی نہیں شاہین نامی عورت میں سے بھی کوئی اوالد ہے ۔۔۔۔۔۔آپکو تواب صرف اک نام یاد ہے سعدیہ )وہ اپنے پاپا سے شکوہ کر رہی ہے
آپ کو تو مجھ پہ یقین ہی نہیں ہے آپ جیسے مجھے جانتے ہی نہیں ہیں آنکھوں سے آنسو پانی کی مانند بہہ رہے ہیں (پاپاکیا آپکو پتا نہیں ہے کہ آپ کی بیٹی کیسی ہے )وه روتےروتے بول
رہی هے۔
اگر آپ مجھ سے غافل نہیں ہیں تو آپ تو جانتے ہیں نہ ہاں ....آپ تو اپنی بیٹی کو جانتے ہیں نا
پھر بھی آپ اپنی بیگم کے بھانجے ایک غیر پہ یقین کر رہے ہیں....
انابیا .....میں نے صرف جو پوچھا ہے وہ بتاؤ مجھے تم پر یقین ہے
بس ...تمہارے منہ سے سننا چاہتا ہوں جواب دو۔
کیا ....اچھا پاپا کیا سننا چاہتے ہیں ....آپ کے اس نے مجھ سے کیسےبدتمیزی کی ہے .....کیسے یہ مجھے چھونے لگا تھا ,کیسے میرے
....جسم کو ناپاک کرنے لگا تھا
میری بیٹی میرا دل پھٹ گا جائے ۔۔۔
میں تم سے صرف اتنا پوچھنا چاہتا ہوں کہ تم کسی لڑکے کے ساتھ....تھی یا نہیں
پاپا ۔۔۔۔۔۔۔۔(رونے کی وجہ سے اس سے بولا نہیں جا رہا بہت مشکل سے منہ سے لفظ نکلے)
.... پاپایہ شخص جھوٹا ہے
افضل صاحب اپنی بیٹی کی سچائی اسکی آنکھوں میں دیکھ رہے ہیں۔
انابیا ..آپ بیٹا اپنے کمرے میں چلے جاؤ ...محب اپنی آپی کے ساتھ جاؤ
...سعدیہ بیگم ابھی بھی کچھ باقی رہ گیا ہے
جی جی بالکل باقی ہے آپ کو اگراپنی بیٹی پہ یقین ہے تو مجھے اپنے بھانجے پر۔
ٹھیک ہے پھر آپ اپنے بھانجے کے ساتھ جانا چاہتی ہیں تو چلی جائیں میں آپ کو نہیں روکوں گا کیونکہ آپ کے بھانجے کو تو میں دھکے دے کے نکالنے واال ہوں اپنے گھر سے۔
پاپا انابیہ جھوٹ بول رہی ہے وہ جھوٹی ہے جمی بالکل بھی ایسا نہیں کر سکتا .....آپ یہ بات کیوں نہیں سمجھتے اگر وہ ایسا ہوتا تو ہمارے ساتھ بھی کوئی بدتمیزی کرتاہم سے بھی کوئی بری بات کرتا
.ماریا چیخ رہی هے جس سے اس کی تربیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے وہ کس انداز میں اپنی بات کے ساتھ بات کر رہی ہے۔
پاپا میں ماریہ کی بات سے ایگری کرتی ہوں جمی کبھی بھی ایسا نہیں کر سکتا ...کنزہ بھی اسکی حمایت میں بولنے لگی ۔
ارے تم ادھر کھڑے کھڑے ابھی تک کیا کر رہے ہو نکلو یہاں سے دفع ہو جاؤ ورنہ میں تمہارے ہاتھ سے پکڑ کے نکال دوں گا۔
پاپا یہ یہاں سے کہیں نہیں جائے گا کیونکہ میں اس سے پیار کرتی ہوں اور میں صرف اور صرف اسی سے شادی کروگی۔
ماریا کی یہ بات سن کے کنزا کو تو جیسے سانپ سونگھ گیا کیونکہ وہ بھی تو جمی کو پسند کرتی ہے۔
واہ واہ سعدیہ بیگم واہ افضل صاحب نے تالی بچا کے طنز کیا ۔اپنی بیٹی کی بات سنی ہے۔۔۔۔ انابیہ اگر ..اگر کسی لڑکے کے ساتھ دیکھی گئی تو ..تو وہ بہت بری بات تھی اور آج تمہاری بیٹی
کسی لڑکے کے بارے میں ایسی بات اپنے باپ سے کر رہی ہے تو یہ کوئی بری بات نہیں ہے نا کیوں اب کیوں یہ کوئی بری بات نہیں ہے۔
آپ کو ہمیشہ انابیہ کی ہر اچھائی میں بھی برائی نظر آتی ہے لیکن اپنی بیٹیوں کی برائی بھی اچھائی لگتی ہے میں نے ہمیشہ اس بات کو اگنور کیا ہے....آپ نے ہمیشہ انابیہ کے ساتھ برا سلوک کیا ....لیکن سعدیہ بیگم میں ساری چیزیں جانتا ہوں میں اپنی بیٹی سے غافل نہیں ہو
میں صرف ایسا ظاہر کرتا کہ مجھے اپنی بیٹی سے کوئی سروکار نہیں ....مگر جیسے میں اس کی ماں پر جان چھڑکتا تھا ایسے ہی میں انابیہ پہ جان چھڑکتا ہوں ......مجھے ہر بات کا علم ہے مگر ہر دفعہ میں نے برداشت کیا۔۔۔اور میں چپ رہا لیکن آج۔۔۔۔ محب کی بات سن کے میں برداشت نہیں ۔۔۔ گال کچھ بولنے کی سکت نہیں۔
رکھ رہا (۔۔۔۔۔نہیں کرسکتاتھا ......کیونکہ آج میری بیٹی کی عزت کا معاملہ تھا اور اگرآج میں آپ سب لوگوں کی باتوں پر یقین کر لیتا تو آپ میری بیٹی کے ساتھ نہ جانے کیسا کیسا سلوک کرتے سب جانتا ہوں .....ارے بہت ڈھیٹ ہو کہ ابھی بھی اور یہاں پہ کھڑے ہو
(وہ جانے لگا ہےاتنی دیر میں اس کے آگے ماریا کھڑی ہو جاتی ہے)
یہاں سے صرف سے جمی نہیں بلکہ میں بھی اس کے ساتھ جاؤں گی
سعدیہ بیگم اپنی بیٹی کو سمجھا لو ورنہ بہت برا ہوگا۔۔۔۔۔۔ بہت زیادہ بری بات ہے ماریا یہ کیا بچپنا ہے ۔۔
رک جاؤ جمی کے ساتھ تم نہیں میں جاؤں گی۔۔۔۔
تم ۔۔۔۔۔تم ان کی اولاد ہو ، تمہارا ہی ان پہ حق ہے اپنی بیٹی کی تو بات سنیں اور یقین بھی کیا مگر میرے بھانجے کی بات کو ان سنی کردیا )وہ بھی ٹسوےبہانے لگی (میں اور میراخاندان تو جھو ٹا ہے نہ)۔۔۔۔۔
اورہوسکتا ہے کوئی غلط فہمی ہو۔۔۔ ہو سکتا ہے جمی نے انابیہ کی جگہ کسی اور کو دیکھتا ہو
اچھامیں مان لیتا ہوں کسی اور کو دیکھا اور اسے غلط فہمی هو گئی ۔۔۔
مگر پھر انابیہ کے ساتھ جو بدتمیزی کی اسکا کیا ہاں بتاؤ ؟؟؟؟؟اسکی موت کیسے هوئ ؟؟
( سعدیا بیگم نے اپنے بھانجے کو اشارہ کیا )
انکل میں نے اس کے ساتھ بدتمیزی نہیں کی ...میں نے اس کو دیکھا ......شاید و ۔۔۔ میری غلط فہمی ہو اور وہ لڑکی کوئی اور ہومگر تب تو میں یہی سمجھ رہا تھا کہ وہ انابیاہے اسی لئے میں ......
اس کے پیچھےگیا میں تو بس اس سے پوچھنا چاہ رہا تھا کہ وہ کون ہے ...جس کے ساتھ وہ کھڑی تھی وہ کون ہے ....اوروه یہ سمجھی کہ شاید میں اس کے قریب آنے کی کوشش کر رہا ہوں اور انکل ۔۔۔رہی بات جانے کی تو وہ تو مجھے جانا ہی تھا اک نہ اک دن آج جاؤ یا کل اک ہی بات ہے ۔۔۔۔
اور مجھے معلوم ہے کے میری اس غلط فہمی کی وجہ سے آپ اور انابیا بہت ہرٹ ہوے ہیں میری وجہ سا آپکا بہت دل دھکا ہے
۔۔۔میں سوری کرتا ھوں ۔(اس کے مصنوئی الفاظ موم کر دینے والے
ہیں)
افضل صاحب روکیے میرے بچے کو ۔۔میری بہن کیا سوچے گی ۔۔۔وہ دہلیز سے قدم باہر رکھنے کو ہے ۔۔۔۔
رک جاؤ ۔۔۔۔۔۔ اک بات ہمیشہ یاد رکھنا غلط فہمیوں سے کچھ حاصل نہیں ہوتا سوائے بدگمانی کے اور صبح ہوتے ہی تم سب کے سامنے ہاتھ جوڑ کے انابیا سے مافی مانگو گے ۔۔
اور دوسری بات تم سب سن لو اگر انابیا کے خالف کسی نے غلط سوچا بھی تو وہ زندہ نہیں بچے گاچاہے پھر وہ کوئی بھی هو ۔۔۔۔۔
وعدہ ہے سردار فضل خان کا اور اگر تم نے یہاں رہنا ہے تو رہ سکتے هو لیکن زیادہ اچھی بات ہے کہ تم جس کام سے آے هو وہ کرو اور جاؤ ۔۔۔۔۔ )کمرے میں جاتے جاتےافضل صاحب بولے وہ اپنے کمرے میں چلے گیے
٭٭٭
آئے ،۔سب مل گیا مٹی میں کچھ ہاتھ نہ آیا میرے سب ختم ۔۔۔هو گیا
یہ تو پھر ۔۔۔بیٹی کے قریب هو ۔۔۔آئے ،،،۔۔۔۔۔کتنی مشکلوں سے دور کیا تھا دونوں کو ۔۔۔۔
تم جو کہہ رہے تھے ۔۔ ۔۔اسکو بدنام کروانا گھر سے نکلوانا بہت معمولی بات ہے اب دیکھو ۔۔۔۔ اس بے تمھیں اس گھر سے باہر کر دیا
( کنزہ تو اکتا کہ اپنے کمرے کی طرف چلی گیئ)
موحب اس کے پاس سو گیا ۔۔۔۔۔
وہ آج بھی خیالوں میں گم ہے مگر پہلی دفعہ اپنوں کی تلخیوں کو نہیں سوچ رہی ۔۔۔
اس اجنبی میں کچھ خاص تھا ۔۔۔۔کیوں
آخر کیوں ۔۔۔۔میں اس اجنبی کوکیوں۔۔۔ اتنا سوچ رہی ھوں ۔۔۔آخر کیوں میں اسکے خیالوں سے باہر نہیں نکل پا رہی ۔۔۔۔شاید اس نے۔۔۔اسنے میری مدد کی تب مگر ۔۔۔۔میرے تو دل کو جیسے اس اجنبی کے خیال سے سکون مل رہا ہے ۔۔۔۔
کیا ایسا هو سکتا ہے ۔۔۔۔کوئی اجنبی کسی کے دل کا سکون هو جائے وہ خود سے سوال کرتی ہے ۔
مجھے تو خود میری کیفیت کا نہیں معلوم۔۔۔۔
مگر ۔۔جو بھی اس پے خوش ہوں میں محفوظ رہی اسکی مدد سے
ہاں ۔۔۔مجھے شکریہ ادا کرنا چاہیے تھا اسکا
چلو ابھی تو انابیا سونا چاہیےصبح یونیورسٹی بھی جانا ہے ۔وہ دل ہی دل میں سوچتی ہے
*******
وہ سونے سے پہلے بھی اپنے ہاتھ اپنے پیار اپنے ماہی کے لئے اٹھائے ہوے ہے ۔۔۔
ّللا میں اسکو تیرے حوالے کرتا ہوں ۔۔اسکو اپنے حفظ و امان میں رکھنا میرے مالک اس پے آنے والی ہر سختی میرے نام کر دے مجھے اسکی ڈھال بنا دے آمین
آیت الکرسی ورد کر کے اسکو ّللا کے حوالے کرے کے وہ پر سکون نیند سونے کو ہے
*******
وائٹ اور ریڈ شلوار قمیض ،ریڈ ڈوپٹے کے اوپر بلیک شال میں
۔۔۔۔ہر روز کی طرح بہت خوبصورت لگ رہی ہے
ناشتے کے ٹیبل سب لوگ نہایت خاموشی سے ناشتہ کر رہے ہیں
انابیا کی نظر جیسے سامنے بیٹھے شخص پا پڑتی گیئ تو ۔۔۔۔ غصہ صاف رونما هو گیا اسکے حسین چہرے پہ ۔۔۔
پاپا ۔۔۔یہ شخص یہاں پہ ابھی تک کیا کر رہا ہے
آ جاؤ تم بیٹھو ناشتہ کرو پھر بات ہوتی ہے
پاپا ۔۔آپ جانتے ہیں آپ کیا کہ رہے ہیں
( سعدیہ بیگم کے کہنے پہ جمال کی ایکٹنگ شروع هو جاتی ہے)
انابیا ۔۔۔میں بہت شرمندہ ہوں اپنی حرکت پہ میں غلط فہمی کا شکار هو گیا تھا ۔۔۔
پلیز مجھے معاف کر دو
انکل میں آپ سب کے سامنے انابیا کے پاؤں پکڑنے کو تیار ہوں ۔۔۔۔۔
( وہ اسکی جانب بڑا)
پاپا یہ شخص جھوٹا ہے مکار ہے
جمال تم بیٹھ کے ناشتہ کرو ۔۔۔
انابیا میرے پاس بیٹھو بیٹا اور دھیان سے بات سنو ۔۔۔
انکو جو بھی بات بتائی گیئ ۔۔۔۔اسی بات کو انہوں نے انابیا کو بتا دیا ۔۔۔اس کو معلوم تھا کہ یہ جھوٹی کہانی ہے ۔۔۔مگر اس کے پاپا بہت پیار سے منا رہے ہیں ۔۔۔۔اس پیار کے لئے تو وہ ترسی
تھی۔۔۔اس لئے وہ انکا مان رکھ لیتی ہے پاپا میں آپ کے کہنے پہ اس شخص کو اس گھر میں برداشت کر رہی ہوں۔
مگر ۔۔۔۔پاپا اسکو بارآ ور کر دیں ۔۔۔یہ مجھ سے دور رہے ۔۔۔ یہ کہہ کے وہ یونیورسٹی کے لئے نکل جاتی ہے ۔۔۔
*****
ہانیہ ۔۔۔۔
جی جی بھائی ،گڈ مارننگ کیا آپ مجھے چھوڑنے جا رہے ہیں ؟؟ نہیں ۔۔۔یار میری میٹنگ ہے ۔۔۔۔ابھی یہی بتانے آیا ہوں تمھیں ۔۔۔اور ہو سکے تو آج میرا کام کر دینا
اور اگر نہیں ہو سکتا تو آج بتا دینا میں خود پتا کرا لونگا سب جی جی ۔۔۔بھائی میں اپنی طرف سے پوری کوشش کرو گی ۔۔۔۔ ویسے بھائی اک بات پوچھو ۔۔۔
جلدی پوچھو مجھے میٹنگ کے لئے نکلنا ہے ۔۔۔
اچھا بھائی ۔۔۔۔چھوڑے صبح صبح آپکا موڈ خراب ہو جائے گا واپس آ
luck of bestکے بات ہو گی ۔۔۔۔
thank you my cutei pie
( ہانیہ گلے لگا کے وہ میٹنگ کے لئے نکل جاتا ہے)
*******
السالم عليكم ۔۔اہ ۔۔۔۔انابیا تمھیں پتا ہے ۔۔۔۔میں نے اک بات نوٹ کی ہے سارہ،انابیا کو گلے لگاتے ہوے ۔
جس دن تمھیں صبح سب سے پہلے دیکھ لو میرا پورا دن بہت اچھا گزرتا ہے تم مبارک ہو میرے لئے ۔۔۔
اچھا اچھا اب مسکے نہیں لگاؤ ۔۔۔۔۔ انابیااب سارے دوستوں کےساتھ گھل مل گیئ ہے اسکو
اچھا باقی سارے نمونے بھی آےہوے ہیں ۔۔۔کالس میں ہیں ۔۔۔میں تمہارا انتظار کر رہی تھی کہیں
کہیں وکی بھائی ۔۔۔سے جنگ تو نہیں هوئی
ہاں یار بس جنگ ہوتی رہتی ھے ہماری )وہ دونوں اپنی کالس کی
طرف باتیں کرتے کرتے بڑھ جاتی ہے
******
( ہانیہ سائکولوجی ڈیپارٹمنٹ میں موجود ہے)
مجھے فرسٹ سیمسٹر والوں سے پتا کرنا چاہیے ۔۔۔
وہ سب کو انتہائی غور سے دیکھ رہی ہے اسکے ہمراہ اسکی)
( دوست اسکو چھیڑتےہوے بولی
تم ہر اک کو گھوری ایسے مار رہی ہو جیسے ساری تمہاری بھابیاں
ھوں۔۔۔۔۔
so funny ......
ثناء ، پلیز مدد کرو میری ۔۔۔
ہانیہ میں نے دیکھا تو نہیں لیکن جتنی تم تعریف کی ہے مجھے
لگتا سامنے آتے ہی میں اسکو پہچان لوں گی
( وہ اپنے فرینڈز کے ساتھ کالس اٹینڈ کر کے باہر نکلتے ہیں
ہانیہ ہانیہ ۔۔۔۔۔
مجھے مل گیئ تمہاری بھابی ۔۔۔۔۔۔۔
اس ڈیپارٹمنٹ میں اس سے خوبصورت کوئی نہیں ،جیسے کوئی
پری ہو ۔۔۔
ثناء ۔۔۔۔پلیز جلدی بتا جلدی جلدی
میرے ساتھ چل ابھی یہاں سے گزری ھے وہ
اسکوپیچھےسے کسی نے آواز دی ۔۔۔وہ سب پیچھے) me excuse
مڑے
( سارہ نے جواب دیا) yes
ہانیہ تو لمحہ بھر اپنے بھائی کی پسند پہ رشک کرنے میں گزاردیتی ہے
ہیلو ! I'm from language and linguistic department )
( سب نے کافی خوش دلی سے بات کی)
actually ,i need you're help guys ...
we have to write some short stories for a Competition ...if
any of you are interested ,please tell us your stories ,
( وکی اور صائم تو انکا مذاق بنانے کے موڈ میں ہیں )
میں سٹوری دونگی آپکو اس کے جواب پہ سب حیران ہیں
اوکے ۔۔۔یہ اس پیج پہ آپ اپنا سارا بائیو ڈیٹا لکھ دے ہمیں ہے ۔۔۔ثنا نے بہت خوبصورت required ۔۔۔کمپیٹیشن کے لئے یہ لہجے میں بات کی ۔۔۔۔یہ کوئی ۔۔محض کہانی نہیں بنائی ۔۔۔ایسا
کمپیٹیشن ہونے واال ہے
( وہ انکو ساری انفارمیشن ۔۔۔پروائڈکرتی ہے)
انکے جانے کے بعد
انابیا تم کیسی سٹوری بتانے جارہی ہو بس تم سب کو پتا چل جائے گا پھر بھی ٹائٹل بتا دو ویسے ہی ___تمہاری دوست رابعہ کے پیٹ میں مروڑ رہے گے )سب ہنس رہے اور رابعہ صائم پا غ ّصہ کر رہی ہے۔
وہ خود بتانے کے بعد اور باقی سب سننے کے)mom without life بعد خاموش ہو گیے
، سارہ نے اسکو حوصلہ دیا
بہت اچھا ٹائٹل ۔۔۔۔۔۔سب نے اسکو داد دی ۔۔۔۔
پلیز attentive اہ گائز۔ ۔۔۔بی
جی جی جی ،مسٹر بونگے ۔۔صائم کی اک اور کھڑوس بات کے لئے سب تیار ہو جاؤ
، اویس یار چپ ،بولتے ہی نہیں مگر جب بولتے ہو تو دل جالتے ہو ہو چکے ہیں صائم بات کرو سارا نے ہنسی روکتے attentive ہم ہوے بوال لسن۔۔۔لیڈیز اینڈ جینٹل مین۔۔ ۔ نیکسٹ ویک ہمارا ڈیپارٹمنٹ ٹریپ پہ جارہا ہے وہ بھی ناران کاغان ۔۔۔
اہ واہ واہ ۔۔۔۔کیا گڈ نیوز ہے ہمیشہ کی طرح ہر اک کا اپنا نہ جانے کا بہانہ ہو گا )سارہ نےوکی کی طرف دیکھ کے غصےسے بولا۔
ارے نہیں نہیں ۔۔۔۔اس بار ہم سب چلے گے۔ کیونکے اس بار میں اک لڑکی کو اس خوبصورت وادی کے مناظر میں پرپوز کرنے واال ھو صائم نے رابعہ کی طرف دیکھتے ہوے بولا
اچھا ۔۔۔۔تو بس صرف ایک لڑکی کو ؟؟؟؟وکی اور اویس نے اسے چھیڑ تے ہویے بولا
مولوی تیری تو کوئی ہے نہیں ۔۔۔۔۔
سارہ میں تجھے شادی سے پہلے بیوہ کرپہلے بیوہ کر دونگا
وہ جو چپ چاپ بیٹھی تھی کافی دیر سے ۔۔۔۔
صائم بہت بری بات ھے ایسے نہیں کہتے ۔۔۔
اہ ہو میں تو بھول گیا یہاں تو مولوی کی رشتہ دار بھی بیٹھی ہے
صائم آپ کبھی کبھی مذاق میں بہت غلط باتیں کہہ جاتے ہیں ۔۔۔
اوراک بات اور صائم دنیا بہت سارے رشتے ہیں جن مقدس ترین بہن کا رشتہ ہے اور میں انابیا کو سگھی بہنوں کی طرح پیار کرتا ہوں ۔۔۔۔
( ماحول کافی حد تک گرم ہو چکا ہے)
سارہ ٹوپک کو چینج کرتی ہے
اب سب ٹریپ کا بتاؤ جا رہے ہو نا ۔۔۔۔
نہیں میں نہیں جا سکتی
لیکن کیوں ؟؟؟؟
مجھے پاپا کی پرمشن نہیں ہے
اہ ہو ۔۔۔۔۔۔انابیا پرمشن کا تم بس مجھ پہ اور رابعہ پہ چھوڑ دو۔۔۔۔بس ریڈی رہو ۔۔سب ٹریپ ہی کی پالننگ کر رہے ہیں ۔۔۔۔
مگر انابیا کو کیا معلوم وہ اک اور سازش کا سامنا کرنے جا رہی ہے۔
تم نے کیا کیا دعوےکیے ۔۔۔۔ایسے یہ کرو گا ۔۔۔۔یہ کرونگا ۔۔۔۔جس سے اسکو اس گھر سے نکال دیا جائے گا ۔۔۔۔مگر تم تو اپنا اپنا مقام بھی کھو بیٹھے ۔۔۔
ارے میری پیاری خالہ۔۔۔۔اک دفعہ نشانہ خطا جانے سے یہ نہیں سمجھ لینا چاہیے کہ ہمیشہ ایسا ہی ہو ۔۔۔۔۔اس بار پکا انتظام کرونگا
مطلب؟؟؟ ۔۔۔کیا پالن کر رے ہو ۔۔۔۔
اگر وہ یہاں سے تھوڑا دور مجھے اکیلی مل جائے تو ق ّصہ تمام۔
مطلب مار دوگے ۔۔۔۔۔
ہاں ۔۔۔جو سب کے سامنے منت کی ،مافی کی میں اسکا بدلہ
لونگااس سے کسی بھی حالت میں قّصہ تمام کروں گا اسکا
ّللا کرے تم کر لو کچھ افضل صاحب بیٹی کے پیار میں پاگل ہونے
کو ہیں آپ بے فکر رہے خالہ۔
*****
بھائی ۔۔۔۔۔السلام عليكم ۔
وعلیکم السلام ۔۔
کام ہوا ۔۔۔
یس باس باس کا حکم سار آنکھوں پہ
ہانیہ جلدی بتاؤ ۔۔۔
بھائی دل تھام لیں ۔۔
نام ۔۔ ۔۔انابیا سردار
فادر نام ۔۔۔۔۔افضل سردار
اور شائد اسکی والدہ نہیں ہیں
No comments