***Aik Ajnabi Mary dil Ka Sakoon***

                             ***Aik Ajnabi Mary Dil Ka Sakoon ***

*Episode No:5*

*Writer Maham Ahsan*


* click here to read online*

Or

*Download PDF File*

Aik Ajnabi Mary Dil Ka Sakoon

*****************

"ایک اجنبی میرے دل کا سکون"

تحریر:ماہم احسان

قسط نمبر:5

تم کہاں سے اُکھڑےاُکھڑےسانس میں آ رہے هو ۔۔۔(ماریا اور کنزہ جو پہلے ہی حیران ہیں انابیا کے جانے کی وجہ سے جمی سے سوال کرتی ہیں )

سب چھوڑو بتاؤ تم لوگوں کی بہن کہاں پہ ہے (وہ اپنا شیطانی ذہن سیٹ کر کے آیا تھا )

وہ تو موحب کو لئےاور آنسوبہا تی چلی گئی ہے 

چلی گئی ۔۔۔۔۔۔۔ اچھا اچھا اب موقعے سے فرار تو ہونا تھا نہ اسکو ،

کیا مطلب ۔۔۔۔جمی ۔۔۔صاف صاف بتاؤ پھیلیاں نہیں بھیجواؤ ۔۔۔۔

اہ ۔۔۔ my dear kzns she's very clever i can't beleive it ....

پتا ہے یہاں سے جب میں اٹھ کے گیا تو کیا دیکھا ۔۔۔

کیا ؟؟؟۔۔۔۔۔(دونو نے یکدم پوچھا)

انابیا کے ہاتھ کسی اور کے ہاتھ میں۔۔۔۔(اسی لمحے فارس کے پاکیزہ پیار ۔۔۔۔۔۔انابیا پہ بہت گھنوؤنا الزام لگ چکا ۔۔۔۔۔۔اک شخص نے اپنی زبان کے شر سے اک معصوم سی زندگی پہ ۔۔۔۔۔۔ناقابل ِیقین الزام گھڑ دیا )

کیا ۔۔۔۔۔(وہ دونوں بہت حیران هوئیں )

کیا ... تم ...سچ کہہ رہے هو ۔۔ہاں ہاں ۔ ۔میں نے جب دیکھا میرے تو ہوش اڑ گیے ۔۔۔

اس نے مجھے وہاں دیکھ لیا تھا اسلئےڈر کےبھاگ گیئ ۔۔۔

اسکو پتا تھا نا مجھ سے وہ نظر نہیں ملا سکے گی ___

اف اف اللّه ماریا یہ تو ہماری سوچ سے بھی بھی زیادہ چالاک ہے ۔۔۔۔۔۔

مجھےتو پہلے ہی اس لڑکی پہ شک تھا ۔۔۔۔۔اسکا چکر چل رہا ہے ورنہ ویسے تو کبھی بھی ہمارے ساتھ نہیں آنے کو تیار ہوتی ۔۔۔۔آج کس لئے تیار هو گئی صرف اس لئے کے آج تو اسے ملاقات کرنی تھی ۔۔۔۔۔۔مزے اڑانے تھے ۔۔۔۔(ماریا زہر اگل رہی ہے اس کے خلاف )

۔ ۔۔۔۔ توبہ توبہ ۔۔

اہ گائز ۔۔۔جلدی چلو دیکھتے ہیں گھر جا کے کیسے ری ایکٹ کرتی ہے کیسا بہانہ بناتی ھے ۔۔۔۔۔

ہاں ہاں جلدی چلو (وہ اب اپنے گھر کی طرف رواں ہیں )

******

آگیےتم لوگ ۔۔۔۔(فارس اور ہانیہ کی والدہ انکی منتظر)

جی جی ۔۔۔ماما 

السلام عليكم ماما 

وعلیکم السلام میرے بچے ۔۔۔۔

بس ماما آپ کی دعائیں چاہیے ۔۔۔

سب دعائیں آپ ہی کے لئے میرے بچو!

وہ زیادہ بات کیے بغیر اپنے کمرے کی طرف چلا گیا ۔۔۔۔

ہانیہ بھی فریش ہونےکو چلی گیئ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

یا اللّه ، پہلے اس کے دیدار کی تڑپ تھی مجھے آج جب اسکا دیدار هوگیا تو مجھ میں اس سے کلام کرنے کی امنگ پیدا هو گیئ ، اس کے منہ سے نکلا اک حرف بھی میرے کانوں کو سننے کا موقع ملتا تو میرے کانوں کو تسکین مل جاتی ۔۔۔۔۔

لیکن (میں کتنا ناشکرا شخص ہوں جس کے دیدار کے لئے میں اتنا تڑپا تھا ۔۔۔۔آج جب میرے اللّه نے مجھے میری دعاؤں کا ثمر دیا ہے تو میں اک اور خواہش لے کے بیٹھ گیا مجھے تو اللّه کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نے نا صرف مجھے اسکا دیدار کرایا بلکہ اسکی حفاظت بھی میرے ذمہ سونپی ۔۔۔۔مجھے شکر ادا کرنا ہے )

اب وہ نماز کے لئے وضو کر رہا ہے 

*********

وہ موحب کے ساتھ گھر پہنچھتے سار ہی اپنےکمرے میں چلی گیئ ۔۔۔

موحب ۔۔۔بہنیں کہاں پہ ہیں ۔۔(اسکی ماما نے سوال کیا )

بہنیں ۔۔۔۔ماما جس بہن کو غلط صحیح کا فرق ،اور جسکو اپنی عزت کی پرواہ ہے وہ میرے ساتھ آ چکی ہے اور باقیوں کی تربیت آپ نے کی ہے آپکو پتا هو گا ۔۔۔۔۔۔

موحب کیا بتمیز ی ہے تمھیں پتا ہے تم میرے بارے اور اپنی بہنوں کے بارے میں کیا کیا باتیں کر رہے هو ۔۔۔

جی جی ماما ،۔۔۔۔مجھے اچھی طرح پتا ہے سب..۔۔۔ باقی ساری باتیں تو پاپا کے سامنے ھو گی (وہ یہ کہہ کے چلا گیا )

۔۔۔۔۔۔۔۔

اللّه میں نے ہمیشہ یہی دعا کی ،مجھے کچھ نہیں چاہیے بس مجھے ہمیشہ پاکیزہ رکھنا اور کسی نامحرم کی میرے جسم تک رسائی نہ هو ۔۔۔۔

اللّه تو بہت کارساز ہے میں تیرا شکر ادا کیسے کرو تو نے مجھے اس شیطان کے چنگل سے نا صرف بچایا بلکہ میری حفاظت کے لئے اک فرشتہ نما شخص بھی بھیجا ۔۔میں تیرا کِن الفاظ میں شکر ادا کرو مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا ۔۔۔(مجھے شکرکے نفل ادا کرنے چاہیے ۔۔۔۔۔۔۔وہ اب وضو کر رہی ہے

*****

(دو اجنبی جو بس بظاہر اجنبی ہیں شاہد مگر حقیقت میں تو انکے دل صدیوں سے آشنا ہیں اک سےدوسرے۔۔۔۔۔ وہ دونوں اللّه کے حضور شکر کے نفل ادا کر رہے ہیں ۔۔

نفل ادا کرنے کے بعد اب دونوں نے ہاتھ دعاکے لئےاٹھا لئے ۔۔۔۔اللّه میں نے آج تک تجھ سے جو بھی مانگا تو نے عطا کیا ،__میں کس طرح سے تیرا شکر ادا کرو میں نہیں جانتا ۔۔۔۔اللّه جس طرح سے آج آپ نے نا صرف اسکی مدد فرمائی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ مجھے اسکا وسیلہ بھی بنایا ۔۔۔میرے اللّه تُو بہت رحیم ہے کریم ہے دعاؤں کو سننے والا ہے تو سب سے بہترین تدبیر کرنے والا ہےبیشک میرے اللّه سچے دل سے تجھ سے جو بھی مانگا جائے تو وہی عطا کر تا ہے ،اللّه بیشک تو چپکے چپکےمانگی هوئی دعاؤں کو بھی قبول کرتا ہےاور بیشک ۔۔تو گڑگڑا کے مانگے جانے والی دعاؤں کو بھی قبول کرتا ہے (سبحان اللہ )

بیشک میرے مالک تو اپنےبندےکی رگِ جاں سے بھی زیادہ قریب هے 

۔۔اللّه مجھے تجھ پہ مکمل بھروسہ اوریقین ہے میرے مالک ۔۔جیسے تو نے میری آج مدد فرمائی میرے اللّه ایسا کرم مجھ اپنے بےبس بندے پہ ہمیشہ قائم کیے رکھنا اور ۔۔اللّه جی پلیز ہم دونوں کے نصیب کو جوڑ دے ،اسکو میری زندگی میں شامل کر دے، تا عمرکے لئے میری ذمداریوں میں اسکی ذمداری کو سرفہر ست کر دے الہی آمین

*****

الہی ۔۔۔میرا تُو واحد سہارا ہے ۔میرے رب کریم میں تو وہ بن ماں بیٹی ھو جس نے اک چھوٹی چھوٹی بات بھی تجھ سے شیئرکی ۔۔۔اور ہمیشہ تُو نے ہر معاملےمیں میری مدد فرمائی ۔۔اے پاک پروردگار آج جیسے تُو نے میری عزت کی حفاظت کی ۔۔میری روح کو پاکیزہ رکھا میری حفاظت کے لئے اک فرشتہ نما انسان بھیجا ۔۔میں ان سب چیزوں پہ تیرا شکر بجا لاتی ھوں اور اللّه مجھے آگے بھی شکر کرنے والو لوگو ں میں شامل کر دے بیشک تجھے شکر بجا لانے والے لوگ پسند ہیں ،تو میرے اللّه مجھے اپنے پسندیدہ لوگوں میں شامل کر دے آمین 

(اب وہ سجدے میں جھک کے اللّه سے راز و نیاز کر رہی ہے )

اللّه مجھے آگے بھی ان مکار لوگوں کے شر سےبچانا میرے مالک آج مجھے یقین هو گیا ہےکہ اک لڑکی کواس دنیامیں حفاظت کے لئے اک نائب اک رکھوالا چاہیے ہوتا ہے جو تو ہر بالغ لڑکی کو شوھر کی صورت میں عطا کرتا ہے ۔۔۔

جو زمانے کی ساری سختیاں خود تو برداشت کر لیتا ہے مگر اپنی شریکِ حیات کو سکھ کی چادر اوڑھا دیتا ہے ۔۔۔۔یا اللّه اس سے پہلے میں نے ہمیشہ تجھ سے اپنا تحفظ مانگا آج اس ذمداری کو سرانجام دینے والا ساتھی تجھ سا مانگتی ہوں ۔۔۔۔میرے اللّه آج اس فرشتہ نُما شخص کو دیکھ کے میرے دل میں یہی خواهش ابھر ی ہے ۔۔۔میرے اللّه اک ایسے شخص کو میرا محرم بنا دے جو مجھے تیرے اور بھی قریب کر دے جو مجھے سات پردوں میں محفوظ رکھے( سجدے میں وہ اسطرح آبدیدہ هوئی کہ جائےنماز میں اسکے اشکوں کو باآسانی سے محسوس کیا جا سکتا ہے )

*******

وہ تلاوتِ قرآن کر رہا ہے (دروازے پہ دستک ہوتی ہے )

بھائی ۔۔۔۔

(وہ آج اپنے بھائی کے چہرے پہ سکون دیکھ کے موطمئین ہے) 

جی ،میری گڑیا ۔۔

بھائی آپکو خوش دیکھ کے میں بہت خوش ھوں 

ہانیہ ۔۔میں خود کو بہت پرسکون محسوس کر رہس ھو ۔۔

بھائی ۔۔مجھے ماما نے بھیجا ہے آپ سے شائد کوئی بات کرنی ہے ۔اچھا چلو بس یہ آخری آیت ہے پڑھ لو بس اور تم بھی سنو ۔۔۔

(سورہ البقر ہ 286)

خدا کسی کو اس کی وسعت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا وہ جو (نیکی) کرے گا۔ اس کا نفع اس کو ہوگا اور وہ جو (برائی) کرے گا اس کا نقصان بھی اسی کو ہوگا۔ پروردگار! اگر ہم بھول جائیں یا چوک جائیں تو ہماری گرفت نہ کر۔ پروردگار! ہم پر ویسا بوجھ نہ ڈال جیسا ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا۔ پروردگار! ہم پر وہ بار نہ ڈال جس کے اٹھانے کی ہم میں طاقت نہیں ہے۔ اور ہمیں (ہمارے قصور) معاف کر۔ اور ہمیں (ہمارے گناہ) بخش دے۔ اور ہم پر رحم فرما تو ہمارا مالک و سرپرست اعلیٰ ہے۔ کافروں کے مقابلہ میں تو ہی ہماری مدد فرما۔

بےشک ،۔۔۔۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

خوبصورت آنکھیں ،پرسکون چہرہ وائٹ شلوار قمیض میں ملبوس بہت خوبصورت لگ رہا ہے 

اہ شکر ہے بابا آپ بھی ہمیں ادھر بیٹھے مل گیے ..

ہانیہ ،تیمور خاں آفریدی اپنے بابا سے باتیں کر رہی ہے .

فارس بیٹا ہم نے تمھیں خاص بات کرنے کے لئے بلایا ہے 

جی جی بابا کیجئے

بیٹا جیسے کے تمھیں پتا ہے تمہاری ثانیہ آپی کے سسرال والے ہمارے عرصے سے بزنس پارٹنر ہیں اور ہم نے ثانیہ کا رشتہ عادل کے ساتھ تہ اسی لئے کیا تاکے بزنس کے اس رشتے کو رشتہ داری میں تبدیل کر کے اور مضبوط بنا دیا جائے ۔۔۔

جی ماما بابا، 

(اب اسکی ماں اس سے مدعے کی بات کرنے لگی ) 

فارس بیٹا ،ثانیہ کی نند فرح تمھیں چاہتی ہے اور مراد صاحب کو بھی تم پسند هو اور وہ اب چاھتے ہیں کہ ۔۔۔

ماما ماما ۔۔۔۔۔اس آگےآپ نہیں بولے گی پلیز پہلے میری بات سن لے ۔۔۔

(اسکی ماما بابا تو چونک گئے آج پہلی دفعہ فارس نے انکی بات ٹوکی )

ماما ۔۔۔بابا (اس نے دونوں کی طرف دیکھا )

میں فرح سے شادی نہیں کر سکتا ۔۔۔

کیوں نہیں کر سکتے بیٹا اتنی پیاری بچی تو ہے (اسکی ماں بہت حیران ہے )

فارس تمھیں کیا لگتا ہے اب میں یہ سب کچھ بزنس کے لئے کر رہا هوں ۔۔۔۔۔نہیں بھول ہے تمہاری بیٹا ۔۔۔

میرا جگر کا ٹکڑا ہے وہاں پہ ،اسکی خوشی کے لئے یہ بہت ضروری ہے ۔۔۔فرح ،مراد صاحب کی اکلوتی بیٹی ہے ۔۔عادل فرح پہ جاں نچھاور کرتا ہے ۔۔۔۔

تمھیں کیا لگتا ہے اگر ہم نے اسکی بہن کی خوشی کا خیال نہیں رکھا تو وہ ہماری بچی سکون سے رہنے نہیں دے گا 

(اس نے بہت دھیان سے اپنے بابا کی باتیں سنی )

بابا میں آپی اور ہانیہ کی خوشی کے لئے کچھ بھی کر سکتا ھوں آپ جانتے ہیں ۔۔۔۔

مگر میں اس سے شادی کا سوچ بھی نہیں سکتا اگر بہت بہت مجبور کر کے آپ ایسا کروانے میں کامیاب هو جاتے ہیں تو اُس لڑکی کی زندگی تباہ هو جائے گی ۔۔۔۔اور اسکا اثر ثانیہ آپی کی زندگی پہ هو گا ۔۔

میری جان ۔۔کوئی وجہ تو بتاؤ نا ۔۔۔شادی تو کرنی ہے نا تمہاری ہم نے ۔۔۔پھر فرح دیکھی بھالی لڑکی ہے ۔۔۔کیا مسئلہ ہے پھر میرا بیٹا (اسکی ماں بہت پیار سے پوچھ رہی ہے )

جی ماما مسئلہ یہ ہے کہ ۔۔۔۔میں کسی کی امانت میں خیانت نہیں کر سکتا ۔۔۔

مطلب ۔۔۔

(اسکی ماں ہی اس سے اب باتیں کر رہی ہے بابا کو تو جیسے چپ سی لگ گیئ هو )

مطلب یہ ماما کے آپ کے بیٹےپہ کسی اور کا حق ہے اور اللّه پہ مجھے مکمل بھروسہ اور یقین ہے ۔۔۔اللّه عطا کرے گا مجھے میری خوشیاں ۔۔

اور آپ بھی دعا کیجئے۔۔۔۔۔کہ آپکے بیٹے کو وہ مل جائے اگر ۔۔۔کسی وجہ سے بھی وہ اگر مجھے نہ ملی تو ایسا سمجھ لیجئےگا آپ ہمیشہ کے لئے اپنے بیٹے کو کھو دے گے ۔۔۔میں اسکے بغیر زندہ لاش کی مانند ہوں اس کے ساتھ سےہی مجھ میں جان ہے 

(اسکی ماں بہت سارے سوال کرنا چاہتی ہیں )

کون ھےوہ میرا بیٹا (بابا نے اسکی ماما کو چپ رہنے کا اشارہ کر دیا )

فارس آج تک تم پہ کوئی زبردستی نہیں کی ہم نے نہ آگے کرنے کا ارادہ ۔۔ 

اور ابھی جو بھی تم نے کہانی سنائی وہ کچھ دنوں کی داستان ہے اور ہمیں اس سے بھی کوئی غرض نہیں کہ کون ہے وہ ۔۔۔۔(فارس کو اپنے بابا کی باتیں سن کے دلی دکھ هو رہا ہے مگر چپ ھو)

اور فارس اک بات ذہن نشین کر لو اگر تمہاری وجہ سے میری بیٹی کی زندگی میں کوئی خلل آیا تو میں بھول جاؤ گا کہ تم میرے بیٹے هو اور اپنی بیٹی کے مجرم کی طرح تمھیں سزا دے جائے گی ۔۔

بابا مجھے اللّه پہ یقین ہے۔۔

اور ہاں اک بات اور ۔۔۔۔اگر تمھیں اسکی چاہ هوہی گیئ ہے تو بہت طرح سے ہمارے خاندان والے اپنی چاہتوں کو حاصل کرتے رہے ہیں ۔۔۔۔تم جانتے هو میرا مشورہ ہے ۔۔

بابا ۔۔۔۔(یہ بات سن کے تو جیسے اسکے پاؤں سے زمیں نکل گیئ ۔۔۔اس نے بہت مشکل سے اپنے بابا کی بات کو برداشت کیا )

بابا ۔۔آپکو میں اک بات بتادوں مجھے اسکی چاہ نہیں مجھے اس سے عشق ہے وہ لڑکی آپکے بیٹےکے دل کا سکون ہے 

اور اک بات بابا آپ بھی سن لے 

میرے اللّه کے علاوہ اس سے مجھے کوئی جدا کر نہیں سکتا اور مجھے اس پہ یقین ہے وہ رحیم و کریم ہے مجھ پہ میری زندگی کو تنگ نہیں کرے گا اور 

باقی کوئی مجھے اس سے جدا کر نہیں سکتا اگر کوشش بھی کی تو مقابلہ کرنے کی ہمت میں بھی رکھتا ھوں 

(وہ یہ کہہ کے چلا گیا )

مراد صاحب کا غصّہ ان کے چہرے کے تاثرات سے واضع ہے ۔۔


افضل صاحب ۔۔۔۔انتہائی غصّے میں جمی لوگوں کا ویٹ کر ری ہیں 

آپ بیٹھ جائیں نا ۔۔۔۔میں نے کال کی ہے آرہےہیں وہ 

۔۔۔موحب آپی کو بلا کے لاؤ جلدی سے۔۔ 

جی پاپا 

آپ بیٹھ جائیں ۔۔

سعدیہ بیگم خدا کے لئے آپ چپ رہے تھوڑی دیر ۔۔۔


آپی پاپا بلا رہے ہیں ۔۔۔

وہ۔۔۔۔۔وہ لوگ آ گئے ہیں کیا ۔۔۔۔

نہیں آپی اور میری بات دھیان سے سنے 

پاپا کو سب کچھ کھل کے بتانا ڈرنانہیں ۔۔بابا آپ سے بہت پیار کرتے ہیں ۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جی پاپا۔۔۔

افضل صاحب نے شفقت سے اس کے سر پہ ہاتھ پھیرا ۔۔(سعدیہ بیگم تو جیسے جل کے راکھ هو گیئ )

میں بہت شرمنده ہوں تم سے ۔۔۔۔

(وہ چپ ہے )

اتنے میں وہ لوگ دروازے سےانٹر ہوتےہیں ۔۔۔

سلام ماما پاپا ۔۔۔(کنزہ)

(جمی کو دیکھتےسار افضل صاحب جو غصّے سے بھرے پڑے ہیں گریبان سے جا کے پکڑلیتے ہیں )

تمہاری ہمت کیسے ہوئی تم نے میری بیٹی سردار افضل کی بیٹی ۔۔۔کے ساتھ بتمیزی کی ۔۔۔اسکےمنہ پہ کھینچ کے تھاپڑ رسید کیا ۔۔۔

انکل ۔۔۔۔انکل ہوا کیا ہے 

ماریا پاپا چھوڑے اسکو اک تو غلطی بھی انابیا کی ہے اور آپ مار رے ہیں اسکو 

تمم چپ رہو ۔۔۔۔۔اسکو آج میں نہیں چھوڑوں گا ۔۔۔۔

انکل چھوڑنا تو آپکو اسکو نہیں چاہیے ۔۔۔۔جس کے ساتھ میں نے اسکو دیکھا ہے (بہت مکاری کے ساتھ وہ بولا )

افضل صاحب کے ہاتھوں کی گرفت ڈھیلی ہوئی ۔۔۔

چھوڑئیے۔۔مجھے ۔(وہ اپنا گریبان چھڑوا لیتا ہے )

بس بس میں نہ کہتی ۔۔۔۔میراجمال ایسا کر ہی نہیں سکتا (سعدیہ بیگم اپنے بانجھے کی ہمایت میں بول پڑی )

انابیا تو اسکے الفاظ سن کے جیسے پتھر کی هو گیئ هو ۔۔۔(کون شخص ۔۔۔۔کس شخص کے ساتھ دیکھا مجھے ۔۔۔ساکن ہے بس وہ )

پاپا یہ کمینہ شخص جھوٹ بول رہا ہے ۔۔یہ آپی پہ الزام لگا رہا ہے (موحب کواپنی بہن پہ مکمل بھروسہ ہے) 

پاپا جمی کی تو غلطی صرف اتنی ہے کہ اسنےکسی شخص کے ساتھ انابیا کو دیکھا ۔۔۔۔تو مار کی حقدار تو یہ ہے جو ہمارے خاندان کی عزت کو تار تار کر رہی ہے (یہ کنزہ کازہرہے انابیا کے لئے )

پاپا ہمارے ساتھ تو جمی نے کوئی باتمیزی نہیں کی کوئی غلط بات نہ کی ۔۔۔۔پاپا یہ صرف اور صرف تب جمی پہ الزام لگا.. رہی ہے کیونکہ اسکی اپنی چوری پکڑی گیئ ۔۔(ماریا کی اپنی بہن کے لئے نفرت )

وہ تو بت بنی سبکو دیکھ رہی ہے 

سب خاموش هوجاؤ ۔۔۔(بہت رعب دار لہجےمیں افضل صاحب بولے ) 

ہر طرف خاموشی چھاگئ ۔۔۔

انابیا( افضل صاحب نے بلایا اسکو )

اسکی خاموشی پہ افضل صاحب غصّے سے بولے 

انابیا ۔۔۔کیا یہ سب سچ ہے ۔۔۔صرف ہاں یا نہ میں جواب چاہیے مجھے ۔۔۔

*****************************(جاری ہے)


No comments

Featured Post

*** SAAT RANG MAGAZINE ***August-September 2022

  *** SAAT RANG MAGAZINE ***         ***AUGUST_SEPTEMBER 2022 *** *** Click Here to read online*** or ***Download PDF file *** ⇩⇩ SRM August...

Theme images by Cimmerian. Powered by Blogger.