***Aik Ajnabi Mary Dil Ka Sakoon***


*Click Here to Read Online*
Or
*Download PDF File *


 


٭ایک  اجنبی میرے دل کا سکون ٭

تحریر: ماہم  احسان

قسط نمبر :3

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

آنٹی آپ کچن میں کیا کر رہی تھی 

پھر ووہی  لال آنکھیں مدہوش لہجہ جمال سوال کر رہا ہے اپنی خالہ سے

اہ ۔۔۔ مائے ڈیر سن 

آج رانی اپنے گاؤں گئی ہے نہ تو زمداریاں تمہاری آنٹی پہ آ پڑی 

اوہ آئی  سی( oh i see)۔۔۔تویہ کنزہ ،ماریا اور وہ مس انابیا(اس نے  نام پہ ذرا زیادہ زور ڈالا)

افففف تمہیں تو پتا ہے کنزہ اور ماریا اپنی پڑھائی کے لیے بلکل کمپرومائز نہیں کر سکتیں ۔۔اوررررر رہی بات اس وبالِ جان کی میں تھی سوتیلی ہوں نہ کام کاج کا بولا تو ظالم بن جاؤ گی تب ہی اپنی جان کو سخت کر لیتی ھوں (یہ تو سعدیہ بیگم کی منافقت)

تو خالہ اسکی شادی کر دے نا تا کہ ۔۔۔۔آپ کی جان چھوٹ جائے اس سے  ۔۔(وہ ذرا ٹھہر گیا)

ہمممممم یہی بات  تو مجھے کرنی تھی تم نئی دنیا کےہو ، ہوشیار اور چالاک بھی ہو بس اس منحوس کے معاملے میں میری مدد کر بیٹا 

کیا مطلب؟؟؟؟ میں۔۔…۔ ۔ کیسی مدد کرو ۔۔۔۔۔کیا آپ کی جان چُھڑا کے ماما کے سر پے تھوپ دو اسے (وہ شرارتی لہجے میں بولا اور سعدیہ اسکی بات کو سمجھ گئی)

ارے خانہ خراب هو اسکا ۔۔۔تمہارے لیے یہی بچی ہے (وہ غصّے اور حسد سے بولی)

ارے ارے میری پیاری خالہ میں تو بس مزاق کر رہا ہوں ۔۔۔۔۔۔اچھا اچھا اب بتائیے کیا چاہتی ہیں آپ؟؟؟ 

جمی میں چاہتی ہو ۔۔۔یہ فضل صاحب کی جائیداد سے فارغ ہو جائے ۔۔اِس گھر سے رسوا ہو کے نکلے اورررررر 

اور کیا ؟؟؟؟

فضل صاحب کو اس سے نفرت هو جائے وہ خود اس سے لاتعلق ہو جائے ۔اور خود اس کواس گھر سےدھکے دے کے نکال دے 

اسکا شیطانی دماغ بہت تیزی سے چل رہا ہے 

کیا سوچ رہے ھو۔۔یہ مشکل ہے ۔۔کیا ؟؟

نہیں مشکل تو نہیں  مگرر ر ر ر  ۔۔۔

مگر کیا ؟؟؟؟؟

میں جو مرضی کرو اس ک ساتھ ۔۔

ہئیں ہئیں ہئیں۔۔۔ ۔کیا مطلب ؟؟؟

مطلب آپکا نام بھی نہیں آے گااور میرا بھی 

پھر میں اس کے ساتھ جو کرو میری مرضی 

میری جان چُھوٹ جائے بس اس سے تم بس جو کرو مگر سوچ سمجھ کے ۔۔۔۔یہ بہت میثنی ہے شکل سے جتنی معصوم لگتی ہے ،ہے نہیں 

آپ بس اب ۔۔بے فکر ہو جائیں ۔۔

بہت مکارآنہ ہنسی دونوں کے چہروں پہ عیاں ہے ۔

یہ حسد ہی ہے جو سعدیہ بیگم کو اتنا گرارہا ہے کہ وہ یہ بھی بھول رہی ہے کہ اسکی بھی بیٹیاں ہے ۔۔۔کوئی ان ک ساتھ بھی ایسا کر سکتا ہے مگر اسکو تو کچھ احساس نہیں ۔۔۔

اللّه ارشاد فرماتا ہے 

Surah An-Nisa

Verse 54

أَمْ يَحْسُدُونَ النَّاسَ عَلَىٰ مَا آتَاهُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ ۖ فَقَدْ آتَيْنَا آلَ إِبْرَاهِيمَ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَآتَيْنَاهُمْ مُلْكًا عَظِيمًا

یا پھر وہ لوگوں پر اس لئے حسد کرتے ہیں کہ اللہ نے ان کو اپنے فضل و کرم سے نوازا ہے۔ (اگر یہ بات ہے) تو ہم نے آلِ ابراہیم (ع) کو کتاب و حکمت عطا کی ہے اور ان کو بہت بڑی سلطنت عطا کی۔

بیشک انابیا پہ اللّه کا خاص کرم ہے وہ قبلِ رشک ہے تب ہی تو سعدیہ بیگم اور اسکی بیٹیاں اس سے حسد رکھتی ہیں ۔۔۔۔۔

جس کی زندگی کا فیصلہ کچھ مکار لوگ کرنے کو تیار ہیں ۔۔۔ جس کےخلاف سازشیں کی جا رہی ہیں وہ تو ۔۔۔ 

نماز پڑھ کے سب چیزوںسے لاتعلق ہو  کے سو چکی ہے ۔۔۔اسے کیا خبر اسکی زندگی میں لوگ طوفاں لانے کو ہیں اسکو برباد کرنے کو ہیں ۔۔۔

ناجانے ۔کون کون سی مصیبتیں اس کے انتظار میں ہیں ۔۔۔۔۔

**********

فارس ؟

فارس  ؟

مجھے تمہاری ضرورت ہے فارس ۔۔۔۔۔

فارس میرے محافظ ہو تم فارس ۔۔۔

فارس مجھے بچا لو ان لوگوں سے فارس یہ لوگ بہت ظالم ہیں ۔۔۔۔(اسکی آنکھیں موتیوں سے تر ہیں )یہ تمہاری انابیا کو نگھلنا چاہتے ہیں ۔۔مجھے بچا لو ان سے ۔۔۔

انابیا ہاں میں تمہارامحافظ ہو میں بچاؤ گا تمہیں، تم نہیں جانتی میں پہلی نظرمیں ہی تمارے پیار میں گرفتار ہو گیا تھا تم کہنے کو تو اجنبی تھی مگرتم سےیہ رشتہ میرا صدیوں کا ہے 

(وہ ابھی بھی رو رہی اسکی حسین پلکوں پہ موتی ابھی بھی سجے ہیں اور فارس چھوٹے بچے کی طرح اپنی حالتِ زار کو بیاں کر رہا ہے۔

انابیا یہ تم ہو ۔۔کتنا تڑپایا تم نےمجھے۔۔۔۔اپنے ہجر میں بہت  جلایاہے مجھے ۔۔۔تمہارےفراق میں پاگل ہو چکا ھو میں ۔۔۔اب تمھیں خود سے کبھی دور نہیں جانے دونگا 

**********

وہ ہمیشہ کی طرح اپنے کمرے میں بیٹھی ہے اپنی تنہائیوں کا جائزہ لے رہی ہے رانی کی غیرموجودگی سے اسکی تنہائی اور بھی بڑھ چکی ہے 

وہ اکثر اللّه سےدعاؤں میں اپنی ان تنہائیوں سےچھٹکارا مانگتی ۔۔۔کیونکے وہ تھک چکی ہے حالنکہ وہ بہت صابر تھی مگر اپنو ںکی دوری ماں کی کمی نے اسکو کھوکھلا کر دیا تھا ۔۔۔۔۔۔ 

*اے پریشانیوں ،اے  تنہائیوں،بدل دوبسیرا اب 

کہ اس وجود پہ بھی بہار کا سکون لازم ہے

اک چہکتی آواز جس میں پیار اور اپنائیت موجود ہے ۔۔محب کمرے میں داخل ہوتا ہے ۔۔۔۔

آپی مجھے پتا تھا آپ ادھرہی ہوں کیونکہ آپ اپنے پیارے سے بھائی کی بات نہیں مانتی ۔۔۔۔

آپی کتنی  کہہ چکاہو ں باہر بیٹھا کرے ۔آپکو شوق ہےایسے اکیلے رہنے کا ہاں بتائیں مجھے ۔۔۔؟؟؟(وہ بہت پیار سے اسکی محبت بھری باتیں سن رہی ہے ۔۔۔۔اپنے ہاتھ پھیلاتی ہے شفقت سے اپنے پیارے بھائی کو گلے لگانے کے لیے )

وہ بہت خوشی سے انابیا کے گلے لگ جاتا ہے 

اچھا تو میرے جانو مانو ۔آج اپنی آپی پہ اتنا پیار کیوں آرہا ہے ؟؟؟

اوہ ،آپی ناٹ فیئر ۔۔۔۔میں تو ہر وقت ہی آپ سے بہت پیار کرتا ہوں 

نہیں نا ۔۔میری جان ! آج تو کچھ زیادہ ہی پیار نیچھاور کر رہے ہو ۔۔۔

ہممم ہممم آپی اک بات کہوں (اس کے امپرشنزبہت خوبصورت ہیں )

آپی وعدہ کرے پہلے آپ ۔۔۔۔۔جو محب کہےگا آپ وہ بات مانے گیں۔۔۔۔ نہیں نا وعدہ نہیں کرتی مگر بات مانو گی

جی نہیں جی  آپ کو وعدہ تو کرنا پڑے گا چاہے جو بھی ہو جائے 

محب مجھے ضد نہیں پسند ۔۔۔۔۔.

اور آپی آج مجھے انکار نہیں قبول.....

اچھااؤے  کھڈو ...وعدہ ہ ہ ہ 

پکا ؟

ہاں ہاں بابا پکا 

آپ ہمارے ساتھ آؤٹنگ(outing)پہ جائیں گی 

محب ...as you know i don't like outing etc 

وعدہ ؟؟؟؟؟ کیا ہے آپ نے سوچ لیں 

محب ۔۔۔۔۔۔

No more excuse api plz

اچھا کون کون جا رہے ہیں ۔۔

ہم بچہ سب پارٹی ۔۔۔۔

مطلب ماریا ،کنزہ ،تم اور میں 

جی آپی ۔۔اور جمال بھائی بھی 

محب  مجھے اس لنگور کے ساتھ نہیں جانا مجھے نہیں پسند وہ 

ویسے مزے کی بات ہے آپی مجھے بھی وہ  لنگور ہی لگتے ہیں مگر وہ جارہے ہیں تب ہی ہمیں ماریا اور کنزہ آپی ساتھ لے کے جا ری ہیں (وہ ہنسا )۔۔جمال بھائی نے خود کہا تھا سب جائیں گے 

مگر میں نےاس ک ساتھ نہیں جانا نا۔۔۔۔ 

توآپی آپ اپنے شہزادے کے ساتھ جا رہی ہیں نا (وہ اپنی طرف اشارہ کر کے بولا )

اچھا کب جانا ہے ۔۔۔۔۔؟

رات کو آٹھ بجے تقریباً 

صرف تمہاری ضد کی وجہ سا جارہی ھو 

جی جی آپی لوو یو 

 اچھا آٹھ بجے ریڈی رہناآپی ٹھیک ہے 

*******

فارس بھائی ۔۔۔

ہانیہ کافی دیر سے دروازہ پہ بول رہی ہے 

اہ door is open 

وہ کمرے میں جا چکی ہے جہاں فارس خواب میں انابیا انابیا بلبلا رہا  ہے (اسکو اپنے بھائی کی حالت دیکھ کے رنج ہوا )

وہ جیسے ہی فارس کو بازو سا ہلاتی ہے ۔۔۔

(وہ اک دم سہم کے اٹھ گیا اور یک دم پکارنے لگا )

انابیا مجھ سے دور نھی جانا ۔۔۔۔۔۔

انابیا  کہاں ہو تم انابیا ۔۔۔۔

بھائی سمبھالیں خود کو کوئی نہیں ہے یہاں پہ ۔۔

ہانیہ ۔۔۔ہانیہ وہ میرے پاس تھی ابھی مجھ ساباتیں کر رہی تھی ۔۔۔۔۔

بھائی آپ شائد خواب دیکھ رہے تھے 

نہیں نہیں یہ خواب نہیں ہوسکتا ۔۔۔۔۔

بھائی (وہ پانی ڈال رہی ہے گلاس میں)

 بھائی  ۔۔۔۔۔cool down take some plenty of water please bro please ....it was only a dream 

مگر ایسا  کیسے ہو سکتا ہے ۔۔۔۔؟؟؟؟ہانیہ ؟؟

وہ دلاسہ دے رہی ہے اپنے بھائی کو ۔۔۔۔

مگر وہ کیسے یقین کر لے ۔۔۔۔۔

آج ہی تو اسکو وصل کی گھڑیاں نصیب ہوئی تھی

ہانیہ ۔۔۔۔۔بس اسکو دیکھے جا رہی ہے کسی کو اتنی جلدی کسی سا اتنا شدت سے پیار کیسے ہو سکتا ہے وہ سوچ رہی ہے 

وہ سر پکڑ کے بیٹھا ہے ۔۔۔۔۔اس کے لیےوہ بہت مبارک لمحے تھے جو خواب میں اسکو اپنے ماہی کے ساتھ نصیب ہویے تھے ...

*"خزاں کے انجام پہ ہجر کااختتام ہوجائے 

کہ بہار کےآغاز پہ وصل کا اہتمام ہو جائے "

وہ اب اک دم اٹھا ۔۔۔مجھے جانا ہے اسکو میری ضرورت ہے ۔۔۔میں اسکا محافظ ھوں ۔۔۔۔مجھے اسکی حفاظت کرنی ہے 

بھائی ۔۔۔بات سنیں کہاں جا رہے ہیں آپ ۔۔۔۔بھائی 

ہانیہ مجھے اس کے پاس جانا ہے ۔۔۔میرے الله نے مجھے اشارہ دیا ہے اسکو ضرورت ہے میری ۔۔۔اسکی جان کو خطرہ ہے 

listen ....listenمیں  بھی  ساتھ جاؤ گی آپ کے، میں  

آپ کے ساتھ ھوں مگر پہلے اپنی  حالت دیکھیں ۔۔۔۔آپ چینج کرے ہم چلتے ہیں ۔۔ 

ہانیہ تم سمجھ نہ رہی ہو ۔۔۔۔مجھے اس سے صرف پیار نہیں عشق ہے ۔۔۔اور تمھیں پتا ہے ۔۔۔۔پیارمیں محبوب کے وجود کے ساتھ ساتھ اپنا وجود بھی باقی رہتا ہے ۔۔۔مگر جب عشق ہوتا ہے نا ۔۔۔۔بس اپنا وجود زائل ہو جاتا ہے باقی رہتا ہے تو صرف اور صرف محبوب بس ۔۔۔۔۔۔

مجھے ہر جگہ وہ دکھائی دیتی ہے میں پھراپنی کیوں پرواہ کرو  ۔۔۔۔۔

بھائی میں سمجھ رہی هوں ۔۔۔۔۔ آپ کی کیفیت ۔۔۔مگر بھائی اس حالت میں ماما آپکو کبھی باہر نہیں جانے دیں گی ۔۔آپ پلیز ۔۔۔پلیز فرش هو کے آے میں ادھر ہی انتظار کر رہی ہوں آپکا ۔۔۔۔۔

*******

بالوں کو کرل curl کیے ہویے ،آنکھوں پہ سموکی میک اپ، ڈارک ریڈ لپسٹک ۔۔باریک بھنوے بنے ہوئے ۔۔بلیو ٹائٹ جینز ،شارٹ بلیک شرٹ  پہنے ۔۔۔۔گویا کہ کسی کلب میں جانے کےلیے تیار  ہوئی هو ۔۔۔۔ماریا بار بار سلفیز لے رہی ہے ۔۔۔گویا خوبصورتی کا خود سے گھمان کر رہی هو ۔۔۔۔

اور یہی حال دوسری طرف کنزہ کا ہے ۔۔۔۔۔جسم کے ساتھ چپٹی سکین ٹائٹ اور  وائٹ نہایت باریک شرٹ میں ملبوس  ہے ۔۔۔۔

دونوں بہنیں ۔۔گویا اپنے کزن جمال کو امپریس کرنے کی تیاریاں کر رہی ہیں ۔۔۔اصّل میں جمال لندن سے آیا اور کافی مالدار ہے اور سعدیہ بیگم نے تو اپنی دونوں بیٹیوں کی تربیت ہی ایسی کی تھی کہ انکو صرف اور صرف دولت کی ہوس ہے چونکہ انکی ماں خود بھی ہوس پرست ہیں  ۔۔۔اگر دیکھا جائے تو وہ خود بھی بہت امیر باپ کی اولاد ہیں سردار فیملی سے تعلق ہے ۔۔۔مگر پھر بھی انکی سوچ مٹیریلسٹک ہےآخر کیوں نا هوتی ۔۔۔۔انہوں  نے تو یہ سب ویسے بھی  اپنی ماں سے سیکھا ہے ۔۔۔۔

ہمارےمعاشرے کا یہی تو المیہ ہے بچوں کو بچپن سے سکھایا جاتا ہے پیرنٹس رول ماڈل ہوتے ہیں ،جب پیرنٹس میں معاشرتی تمام اخلاقی برائیاں موجود ہو گے تو وہ وارثت (genetically) سے بچوں میں ٹرانسفر ہو گی اور ماحول سے بھی ۔۔۔۔تو ہمیں سوچنا چایئے ہمیں اپنے بچوں کو اخلاقی طور پہ برا انسان بنانا ہے یا اچھا !

آف وائٹ کلر کا جوڑا سادہ مگر انابیا کے حسن  کی وجہ سے وہ جوڑابیحد خوبصورت لگ رہا ہے  

  ،جس چیزکووه استعمال کرتی ہے اسکو خوبصورت بنا دیتی ہے ۔۔

اس کے میک آپ میں ہے ہی کیا 

اک کاجل ،______جسکو بس اپنی آنکھوں کی اک جھلک دکھاتی ہے  

اک لپسٹک ،_______صرف اس کے خوبصورت ہونٹوں کو  چھوتی ہے  

بس ، اسکا حسن قدرتی ہے اسکو آرائش کرنے کی ضرورت نہیں۔

محب آواز دےکہ جا چکا ہے کہ آ جائے ___بس اب تو اک کام رہ گیا ہے جو اسکی پیچان ہے خوبصورتی سے  ڈوپٹے لے کے اوپر چادر کا اوڑھنا ___ (وہ اپنےکمرے باہر نکلتی ہے   

آگئیں محترمہ ! جیسے ہم تو  بیگم صاحبہ کا انتظار کرنے کےلیے ہیں(وہ صبر کرتی ہے اور کوئی بات نہیں کرتی ) ۔۔۔۔ماریا کا حسد منہ چڑھ کے بول رہا ہے ۔۔۔

ایسے لگ رہا ہے دونو ں بہنوں کو بھانپ گیا کہ انکی تیاریوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوا وہ سادگی میں بھی بہت لش لگ رہی ہے 

اسی بات کا حسد،غصّہ اور جلن ان دونوں کے چہروں پہ واضع ہے ۔۔۔۔

اور جس کے لیے وو سجی سنوری ہیں وہ تو کسی نشئ کی طرح انابیا کے حسن میں مدہوش ہے 

واو واہ آپی یو لوکنگ گریٹ محب نے اسکی تعریف کی 

جس سے انکا غصّہ اور بھڑک اٹھا ۔۔۔۔گرجئز (gorgeous ) لیڈیز اجازت هو تو ہم چلے ۔۔۔۔۔۔

وہ سب گاڑی میں بیٹھ چکےہیں 

جمال نے اسٹیرنگ سمبھا لا ہوا ہے اور ماریا فرنٹ سیٹ پہ بیٹھی ہے ۔۔۔اگرچہ دل تو کنزہ کا بھی تھامگر وہ ماریا کی طرح صرف سڑیل ہی نہیں بلکہ چالاک بھی ہے وہ اپنے کزن جِمی کے سامنے اپنا اچھا امیج بنانا چاہتی ہے اس لیے کامپرومائزکر رہی ہے ۔۔۔

محب اور انابیاآپس میں میٹھی میٹھی باتیں کر رہے ہیں ۔۔ ۔۔

اور وہ فرنٹ مررسے انابیا ہی کو دیکھےجارہا 

جبکہ وہ دونوں سسٹرزجِمی کی چاپ لوسی میں مشغول ہیں 

جاری ہے ۔

*٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

 

 

 

No comments

Featured Post

*** SAAT RANG MAGAZINE ***August-September 2022

  *** SAAT RANG MAGAZINE ***         ***AUGUST_SEPTEMBER 2022 *** *** Click Here to read online*** or ***Download PDF file *** ⇩⇩ SRM August...

Theme images by Cimmerian. Powered by Blogger.