٭٭٭Poetry****Corona Virus
***نظم : کرونا وائرس***
آگیا لوگو کرونا وائرس
جو نہیں ہوپارہا ہے ٹس سے مس
خشک کھانسی ،سانس میں اُلجھن ، بُخار
جن کو ہوں ،بے حد رہیں وہ ہوشیار
دور اپنا کیجیے سب خوف ،ڈر
رکھیے اپنے ساتھ سینیٹائیزر
کیجیے کوشش رہیں سب باوضو
دور رہ کر ہی کریں ہم گُفتگو
ماسک کو بھی لازمی پہنا کریں
چھینک ، کھانسی،دھول ،مٹّی سے بچیں
آپ دستانے بھی پہنیں لازمی
اس طرح محفوظ ہوگا آدمی
بھیڑ میں تُم دوستو! جانا نہیں
ہوٹلوں میں جاکے کچھ کھانانہیں
جب تلک ہے یہ کرونا زور پر
میری گر مانو، نہ کرنا تُم سفر
ذہن پر نہ کیجیے اس کو سوار
دھویئے ہاتھوں کو اپنے بار بار
اپنے چہرے پر لگائیں ہاتھ مت
گھومیے اب دوستوں کے ساتھ مت
ہوگیا جوشخص اس میں مُبتلا
دور کردے رب تو اُس کی ابتلا
چاہے کتنی ہی قوی ہو یہ وبا
ہے مگر سب سے بڑا میرا خُدا
تُجھ کو سب آسان ہے بار ِ الہٰ
اس سے بچنے کا عطا کر راستہ
اس کرونا سے ہوئے بیزار ہم
یا خُدا کرتے ہیں استغفار ہم
ارسلاں کی
ہے یہی رب سے دعا
ہر کسی کو وائرس سے تو بچا
شاعر : ارسلان اللہ خان
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
No comments