٭٭٭فارغ وقت کا استعمال ٭٭٭


٭٭٭فارغ وقت کا استعمال گھر کے افراد میں تحریکی شعور پیدا کرنے میں لگائے٭٭٭
تحریر:ذوالقرنین احمد

محترم حضرت امید ہے آپ با خیر و عافیت ہونگے، اپنے گھرو میں اللہ تعالیٰ کی عبادتوں میں مصروف ہوگے جیسے کہ آپ جانتے ہیں کرونا وائرس کی وجہ سے حکومت نے ۲۱ روز کیلے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔جو رات ۲۵ مارچ سے شروع ہوچکا ہے۔ اسلام نے ہر چیز کی تعلیمات ہمیں قرآن و حدیث کی روشنی میں دی ہے کن حالات میں کیا کرنا ہے۔ پاک صاف رہنے کو آدھا ایمان کہا گیا ہے، موذی وبائی امراض سے بچاؤ کیلے ایک مقام سے دوسرے مقام پر ہجرت سے منع فرمایا گیا ہے۔ اللہ پر یقین کرتے ہوئے اسباب کا استعمال کرنے کی بھی تلقین کی گئی ہے،  ہمارا ایمان ہے جو کچھ ہوتا ہے سب اللہ کی طرف سے ہیں چاہے وہ تھوڑے  وقت کیلے مصیبت ہو لیکن اللہ بہترین چال چلنے والا ہے ظالموں کے خلاف، جسطرح حکومت اپنے ناجائز عزائم کو جبراً مسلط کر رہی تھی اور ہمارا احتجاج بھی جد وجہد بھی پوری طاقت کے ساتھ جاری تھا اور رہے گا  ایسے ماحول میں اللہ تعالیٰ نے تمام ظالم طاقتوں کے منہ پر زور دار طمانچہ رسیدہ ہے کہ کرونا وائرس کے ڈر و خوف سے باہر نکلنے سے قاصر ہیں۔ 
اصل بات یہ ہے کہ اکثر افراد جو سرکاری نوکریوں یا پرائیویٹ کمپنیوں میں یا روز مرہ کی مزدوری کرنے والے ہیں انکا ہمیشہ سے یہ مسئلہ رہا ہے کہ وہ اپنے بیوی بچوں کو وقت نہیں دے پاتے ہیں ناہی تعلیم و تربیت پر اور ناہی کچھ وقت نکال انکے ساتھ ہمدردی محبت و شفقت پیار سے رہنے کو ملتا ہے۔ لیکن اب اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس مشکل گھڑی کو انعام سمجھ کر ان تعطیلات کا صحیح استعمال کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔ سب سے پہلے آپ کو اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ١) انہیں اپنی مادری زبان سکھائی جائی،  ٢) دین اسلام کے بنیادی عقائد کو مضبوط کیا جائے عملی مشق کرائے جائے، ۳) اللہ پر یقین مضبوط کیا جائے، ۴) نمازوں کی پابندی کرنے کی عادت ڈالے، ۵) آپ ﷺ کی سیرت احادیث پڑھ کر سنائے، ۶) اسلامی تاریخ کے غزوات، فتوحات، معائدات کا روز ایک واقعہ سنائے، ۷) بچوں کو نیڈر بنانے کیلے انکے دلوں سے خوف و ڈر کو دور کرنے کیلے مشق کرائے، ۸) سیلف ڈیفنس کیسے کریں یوٹیوب پر سے کچھ ویڈوں بتائیں، ۹) مطالعہ کا شوق پیدا کریں، ۱۰) جو بالغ مرد و خواتین ہے انہیں روزانہ ایک قسط کسی تحریکی شخصیت کی کتاب سے پڑھنے کیلے آمدہ کریں، ۱۱) شریعت کے جتنے اصول ہے ان پر عملی مشق کرائے، ۱۲) ایمان کی پانچ بنیادیں فرائض، غسل وضو سے متعلق پاکی نا پاکی کے مسائل، ۱۳) نماز کے فرائض واجبات، سنتیں، روزانہ سیکھائے، ۱۴) گھروں میں باجماعت نماز ادا کریں پہلے صف میں مرد پھر بچے خواتین ۱۵) پڑوسیوں کے حقوق کا خیال رکھے چاہے وہ غیر مسلم کیوں نہ ہوں ۔
یہ چند باتیں ہے جس پر عمل کریں اور خصوصاً ان فرصت کے دنوں میں اپنے گھروں میں ترتیب دے کر ٹائم ٹیبل بنالے تاکہ مستقبل میں یہ سلسلہ جاری رہے۔ صرف یہ چھٹی کے دنوں میں ہی ان چیزوں کی ضرورت نہیں ہے بلکہ یہ آنے والی نسلوں کی اسلامی شریعت کے مطابق زندگی گزارنے اور مستقبل میں اپنے وجود کے حفاظت کے ساتھ اپنے حقوق کو حاصل کرنے کی صلاحیت پیدا کرنے ملک میں باوقار زندگی گزارنے کیلے ضروری ہے ۔
جب تک ہم ان نونہالوں اور نوجوانوں خواتین کی صحیح تربیت نہیں کرتے تب تک ملک میں ہم ظالموں سے پنجہ آزمائی کیلے اور انکے سامنے آہنی دیوار بن کر کھڑے نہیں ہو سکتے ہیں۔ آنے والی نسل ہمارا مستقبل ہے وہ قوم کی معمار ہوگی اگر ان بچوں کو دینی تعلیم اخلاقی تربیت ، ماہر اقتصادیات، ماہر تعلیم، ماہر معاشیات، ماہر سیاسیات، ماہر لسانیات، ماہر طبیعیات، ماہر فلکیات، ماہر کیمیات، ماہر سائینس، تاریخ دان جیسے نہیں بنایا گیا تو پھر کسی اور فرقہ کے تسلط میں مجبوری، غلامی، والی زندگی گزارنا ہوگی۔ جیسے آج شریعت پر عمل کرنے پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔ طرح طرح کے قانون بناکر خصوصی طور پر مسلمانوں کو پریشان کیا جارہا ہے۔ انہیں ہر محاذ پر کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ سب یکدم سے نہیں ہورہا ہے بلکہ اسکے پیچھے فرقہ پرست عناصر نے مستقل محنت و جد وجہد، افراد کی فکری طور پر ذہن سازی کی ہے ہر میدان میں اپنی کمیونٹی کو مضبوط کرنے اور آگے بڑھانے میں ایک دوسرے نے مدد کی ہے تب جاکر کئی دہائیوں کی محنت کا نتیجہ انہیں مل  رہا ہے۔ اور وہ اس پر ظلم و جبر تشدد انسانوں پر جمہوری انداز میں کر رہے ہیں تاکہ ان پر نا کوئی داغ لگے ناہی الزام عائد ہو۔
 اس لیے آج ملت کے افراد کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے افرادی قوت کو تیار کیے بغیر اور ملت کی ذہن سازی کیے بغیر ہم مین اسٹریم میں نہیں آسکتے ہیں۔ ہمیں مسلسل جد وجہد جاری رکھنی ہوگی اور اسکے لیے سب سے پہلے ان تمام باتوں پر عمل پیرا ہونا ہوگا یہ پہلا قدم آپ اٹھائیے انشاءاللہ بہت جلد صرف ایک دہائی میں اسکے نتائج آپ کے سامنے ہوگے۔ لیکن ضرورت ہے کہ اس بات پر آج سے ہی عمل کرنا شروع کردے اپنے بچوں خواتین کو تیار کرنا شروع کریں انہیں ایمان کی مضبوطی کے ساتھ فرقہ پرست عناصر سے لڑنے کیلے تیار کریں۔ کہ وہ ہر بات کا اور ظلم کا جواب اسی انداز میں ظالموں کو دینے والے بن جائے پھر دنیا دیکھے گی کہ یہ مسلمان کس چیز کا نام ہے۔ یہ کیسے افراد ہے جو زمین کے نیچے اور آسمان کے اوپر کی 
باتیں ہی نہیں کرتی ہے بلکہ انہیں ثابت کرکے دیکھاتے ہے۔ 


٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

No comments

Featured Post

*** SAAT RANG MAGAZINE ***August-September 2022

  *** SAAT RANG MAGAZINE ***         ***AUGUST_SEPTEMBER 2022 *** *** Click Here to read online*** or ***Download PDF file *** ⇩⇩ SRM August...

Theme images by Cimmerian. Powered by Blogger.