***Kasak Tery Payar Ke***



٭کسک تیرے پیار کی ٭
قسط نمبر :2
تحریر:انجیلو وفا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یار وہ لڑکی کب سے تجھے ہی دیکھ رہی ہےتھوڑی لفٹ ہی کروادے.وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ریسٹورنٹ میں بییٹھا مگن تھا.جب سنی نے اُسے چھیڑنا چاہا.ہممم سوچ تو میں بھی یہی رہا ہوں کہ تیری شادی اُس سے کرا کے اُسے اپنی بھابھی بنا لوں.ریان بھی کہاں باز آنے والا تھا.بلکہ میں تو سوچ رہاہوں تم دونوں کی ایک پکچر بنا کے سعدیہ بھابھی کو دکھا دوں.سنی ڈرتے ہوئے بولا.افف تو مروائے گا مجھے.تیرے ساتھ تو بندہ مزاق بھی نہیں کر سکتا...
ویسے اتنا بھی کیا ڈر بھابھی کا.دو سال شادی کو ہو گئے کیا اتنا بھی بھروسہ نہیں اُنہیں تجھ پر.ریان پوچھ بیٹھا.
بھروسہ تو بہت ہے.لیکن میاں بیوی کہ رشتے میں جب کوئ تیسرا آجائے نہ تو شک پیدا ہوتا ہے.اور جس رشتے میں شک ہو وہ کھبی کامیاب نہیں ہوتا کیونکہ عورت سب کچھ برداشت کر سکتی ہے.لیکن اپنی محبت کو کسی کے ساتھ شیئر نہیں کر سکتی.سنی اطمینان سے بولا.
محبت میں بھروسہ ہونا کافی ہوتا ہے.مجھے نہیں لگتا پھر اِن چیزوں کی گنجائش ہے.ریان کہتے ہوئے رکا...میری لائف پاٹنر مجھ پہ خود سے بھی ذیادہ ٹرسٹ کرے گی.کیونکہ میری محبت صرف ایک ہی کے لیئے ہو گی.میں دن کو رات کہوں گا تو وہ رات کہے گی.میں رات کو دن کہوں گا تو بھی دن کہے گی.وہ مجھ پر آنکھ بند کر کے بھروسہ کرے گی..
سنی نے جو اُسے اتنی گہری سوچوں میں ڈوبے ہوئے دیکھا تو زور سے چٹکی بجا کہ اسے سوچوں سے باہر لاتے ہوئے کہا اوہ بھائ کہاں سے ڈھونڈ کے لائے گا ایسی لڑکی.آج کل کے دور میں ایسی لڑکیاں
Available نہیں ہیں.
میرا دل کہتا ہے میری قسمت میں کوئ بہت اچھی لڑکی ہوگی ریان گاڑی کی چابی ٹیبل پر گھماتے ہوئے بولا.
وہ تو وقت بتائے گا تیری قسمت میں کتنی اچھی لڑکی ہے.سنی اُسے دیکھتے ہوئے بولا....
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
کس کی یادوں میں گم ہیں؟؟؟ انابیہ جو روم میں آتے ہی لائٹ آف کرنے لگی تھی.سمیر کو اسطرح کچھ سوچتے ہوئے دیکھا تو پوچھ بیٹھی .
آپ کے علاوہ کسی اور کے بارے سوچ سکتے ہیں بھلا ہم.وہ خاصے رومینٹک موڈ میں بولا.....
بتائے ناں کیا سوچ رہے تھے.؟؟ انانیہ پوچھنے لگی.
یار ایک فکر والی بات ہے.وہ بولا
کیسی فکر.....؟؟؟؟ بتائیے ناں مجھے سب ٹھیک تو ہے.کس بات سے پریشان ہیں آپ...؟؟؟ وہ فکر کرتے ہوئے بولی.
یہی کہ جب ہمارا بےبی آجائے گا تو آپ تو اس میں بزی رہیں گی.ہمارا خیال کون رکھے گا...؟؟؟؟؟
اففف آپ بھی ناں..... میں سچ میں سمجہی کوئ پریشانی والی بات ہوگی شاید..
میں ہوں ناں آپ کا خیال رکھنے کے لیئے اور یقین کریں سمیر اگر ہمارے دس بچے بھی ہو جائے گے نہ تو بھی ہماری محبت کھبی کم نہیں .وہ اُس کے کندھے پر سر رکھتے ہوئے اطمینان سے بولی...
کیا کیا...؟؟؟کیا کہا آپ نے یعنی میں ایئو یں ٹینشن لے رہا تھا.اب تو ہمارے دس بچے ہی ہونے چاہیئے وہ شرارت سے بولا...
سمیر آپ.....؟؟؟؟ وہ پیچھے ہوتے ہوئے بولی.
لو بھی کیا غلط کہا ہم نے.اپنی ہی بات سے مقر رہی ہیں آپ تو.اب وہ اور شرارت پہ اُتر آیا.
وہ تو میں نے Example دی ہے وہ بھی فوراً بولی.
ویسے ایک بات کہوں کبھی کبھی آپ پہ بہت پیار آتا ہے ہمیں وہ شرارت سے بولا.
ہاں آپ کو مجھ پر ہر وقت ہی پیار آتا ہے.چلیں سو جائیں اب اور مجھے بھی سونے دیں.وہ لیٹتے ہوئے بولی.
شکر کریں آپ کہ آپ پر ہی پیار آتا ہےورنہ ہم پر تو اب بھی بہت سی لڑکیاں مرتی ہیں سمیر نے شوخی سے بولا.
اچھی بات ہے مرتی ہیں.زندہ تو نہیں ہیں ناں.وہ اُسے دیکھتے ہوئے بولی.
کچھ زندہ بھی ہیں. وہ آنکھ مارتے ہوئے بولا.
سمیر آپ......؟؟؟؟؟
وہ جلدی سے کروٹ لیتے ہوئے تکیہ منہ پر رکھ کر لیٹ گیا.
وہ اُسے دیکھ کر مسکرا دی اور سونے کے لیئے لیٹ گئ...............!!!!!!!!!!
_______________________________________
پریشے بیٹا دیکھو کب سے ڈور بیل بج رہی ہے.دیکھو کون ہے دروازے پر....
پریشے جو صوفے پہ بیٹھی سونگ سُن رہی تھی.ہینڈ فری نکال کر جانے لگی.
کون ہے نیٹا ؟؟؟ شائستہ بیگم بولی ہی تھی کہ اتنے میں پری اور اسکی دوست لائونج میں آئیں...
اسلام علیکم آنٹی.کیسی ہیں آپ؟؟؟ مریم اندر آتے ہوئے بولی. وعلیکم اسلام بیٹا.میں ٹھیک ہوں.بڑے دنوں بعد آئ ہو آج؟
جی آنٹی بس شادی کی تیاریوں میں مصروف ہوں آج کل مریم بتانے لگی..
کیا......؟؟؟؟؟؟
تمھاری شادی ہو رہی ہے؟؟؟ اور تم نے مجھے بتایا بھی نہیں پری بولی.
تم تو مجھ سے بات ہی مت کرو.یونی کیا آف ہوئ . تم تو مجھے بھول ہی گئ.کم از کم ملنے ہی آجاتی.مریم خفگی سے بولی.
اوہ میری جان میں تمہیں بھلا بھول سکتی ہوں.بس یونی کے بعد کہیں بھی جانا نہیں ہوا پری اُس کے گلے لگتے ہوئے بولی.اچھا بس بس اب مکھن مت لگائو مریم ہنستے ہوئے بولی .
آ آ آ آ تمہیں میری باتیں مکھن لگتی ہیں.پری ناراض ہوئ....
ارے نہیں نہیں مجھے تو تم پوری مکھن لگتی ہو مریم بولی....
تو تینوں ہنس دیئے------
.اچھا آنٹی مجھے کچھ شاپنگ کرنی ہے کیا میں پری کو ساتھ لے جائوں...؟؟؟
ہاں بیٹا کیوں نہیں.بیٹا پری تم چلی جائو مریم کے ساتھ انابیہ اور اپنے لیئے بھی کچھ پسند کر لینا .شائستہ بیگم بولی.......
.ٹھیک ہے ماما میں دیکھ لوں گی....
میں تم دونوں کے لیئے چائے کے ساتھ کچھ کھانے کے لیئے لاتی ہوں. شائستہ بیگم کہتی ہوئ کچن میں چلی گئ_*****
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
یہ والا دیکھو کیسا ہے .پری ایک خوبصورت سا کام دار دوپٹہ اُٹھاتے ہوئے بولی...
ہممم اچھا تو ہے.اور اس کاکام بھی بہت باریکی سے نمایاں ہے لیکن....؟؟؟؟؟ مریم کہتے ہوئے رکی...
لیکن کیا... ؟؟ پری نے اُس کا جملا دہرایا.
پری کاسنی کلر جنید کو بلکل نہیں پسند.مریم بے بسی سے بولی.
کیا.....؟؟؟؟
اور پری کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا.تو کیا تم اب کپڑے بھی اُن کی پسند کے پہنو گی.پری حیرانگی سے بولی.
ہاں تو صرف کپڑے ہی نہیں میں تو ہر چیز اُن کی پسند کی پہننا چاہوں گی.شادی کی ساری شاپنگ اب تک میں نے اُن کی پسند کی کی ہے.مریم فخریہ انداز میں بولی.
لیکن کیوں...؟؟؟ کیا تمھارا دل نہیں ہے.پری کہنے لگی.
بلکل ہے لیکن میرا دل بھی اب میرا نہیں اُنکا ہے.مریم شرماتے ہوئے بولی.
افففف تم تو پوری کی پوری پاگل ہو.پری کو یہ سب عجیب لگا.
کیوں اس میں پاگل والی کونسی بات ہے بھلا.دیکھنا جب تمہاری شادی ہوگی نہ تو تم بھی یہی سب کروگی مریم بولی.
نہ بابا نہ یہ شوق تم ہی رکھو اپنے پاس میں اپنی مرضی کی مالک ہوں.اورمجھے بلکل نہیں پسند کہ کوئ بولے .یہ نہ کرو وہ نہ کرو یہ پہنوں وہ نہ پہنوں...
ہاہاہا شادی ہونے دو تمہاری بیٹا دیکھ لیں گے ہم بھی.مریم بولی
پری شانے اُچکائے جیسے کہ رہی ہو بلکل۔۔۔۔۔۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
سرپرائز......؟؟؟
وہ سب باتوں میں مصروف تھے.جب زبیر آتے ہو کہنے لگا.
ارے تم لوگ؟؟؟؟ اچانک یہ تو واقعی ہی سرپرائز ہے..
اسّلام وعلیکم زبیر ولید کے گلے لگتے ہو ئے اُن سے ملنے لگا.
علی جلدی سے دادا کی گود میں چڑھ گیا...دادا میں آپ کو بہت مِس کرتا ہوں.
بیٹا ہم بھی آپ کو بہت مِس کرتے ہیں.ولید علی سے پیار کرتے ہوئے بولے.
ارے واہ بھیّا آپ؟؟؟
بتا دیتے میں پک کرنے آجا تا آپکو ایئر پوٹ
.ریان سیڑھیوں سے آتا ہوا بولا.....
ارے اس کی کوئ ضرورت نہیں یار اور یہ میرا ہی گھر ہے.بس بزنس کے سلسلے میں وہاں رہتا ہوں
.زبیر ملتے ہوئے ریان سے بولا.....
تمہاری یونی کیسی جارہی ہے وانی...؟؟؟؟؟
ارم اب وانیہ سے پوچھنے لگی.
بہت اچھی جارہی ہے بھابھی.وانیہ بولی.
چلو تم لوگ فریش ہو جائو اب میں آسیہ سے کہ کر کھانا لگواتی ہوں.فرزانہ بیگم بولی...................
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
آج مریم کی مایوں کی رسم تھی...ٹھیک 7بجے سائرہ اور دُعا اسے لینے آگئیں..----
اُس نے پیلی فُراک چوڑی دار پنک کنٹراس کیساتھ پہنا ہوا تھا... یار تم ایسے جائو گی وہاں....؟؟؟؟؟ دعا اسے دیکھتے ہوئے بولی....
کیوں مجھے کیا ہوا ہے..پریشے نے جائزہ لیتے ہوئے کہا...
یار میرا مطلب ہے.بندہ ہلکا سا میک اپ ہی کر لیتا ہے..یہ لپ اسٹک پہ بھی احسان کیوں کیا تم نے....وہ جو بنا میک اپ کے لپ اسٹک لگائے کھڑی تھی...سائرہ اُسے دیکھ کر بولی...
یار مجھے نہیں پسند یہ میک اپ ویک اپ..اور میری مایوں تھوڑی ہے..جو میں اتنا سنگار کروں..اور ویسے بھی مجھے کس نے دیکھنا ہے.....
لو بھئ یہی تو موقعے ہوتے ہیں.جب لوگ ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں...ہو سکتا ہے کسی کو تم پسند آجائو...سائرہ شوخی سے بولی..
ہماری پری تو سادگی میں اتنی پیاری لگتی ہےکہ جو ایک بار دیکھے نظر اُٹھا کے ضرور دیکھے گا...دعا نےبھی پری کو چھیڑتے ہوئے بولا...
تم دونوں کھبی سدھرنے والی نہیں ہو.اب چلو جلدی دیر ہو رہی ہے..پری نے دوپٹہ ٹھیک کرتے ہوئے بولا...
اور پھر وہ تینوں مایوں میں شرکت کی لیئے نکل گئیں....
🔶__________________________________🔶
تقریب شروع ہو چکی تھی..پری پہلے ہی مریم سے روم میں مل چکی تھی.تاکہ اُسے اسٹیج پہ نہ جانا پڑے..
سامنے والی ٹیبل پر چلو پری دونوں کو کہتی ہوئ اٹھنی لگی..
کیوں بھئ یہاں کیا ہوا....؟؟؟ وہ دونوں بولی..
بس کہا ناں....
میں پری جانے لگی
اور دوسری ٹیبل پر آکر بیٹھ گئ.....
ہاں اب بتائو وہاں سے کیوں اُٹھایا ہمیں...؟؟؟
دعا پوچھنے لگی.
ایک لڑکا جو عجیب نظروں سے پری کو فوکس کر رہا تھا.وہ نوٹ کر چکی تھی.تو ٹیبل چینج کر لی.جب پری بتانے لگی......
اوہ! وہ......یار وہ کامران ہے .مریم کا کزن.اکثر اسے یونی چھوڑنے آتا تھا.دعا بتانے لگی......
""""مجھے کیا...
وہ کوئ بھی ہو..
مجھے نہیں پسند کہ وہ اس طرح مجھے دیکھے""""...
اچھا چلو چھوڑو...
چلو ہلدی لگائیں مریم کے..دعا اس کا ہاتھ پکڑتے ہوئے بولی.
تم دونوں جائو میں یہی ٹھیک ہوں.پری اطمینان سے بولی......
نوٹ فیئر پری تم ایسا نہیں کر سکتی.ہمیں پتا ہے تم کیوں نہیں جاتیں...اب کہ سائرہ بولی.
جب پتا ہے تو ضد نہ کرو پلیز...
.پری نہ مانی.....
"بے شک پریشے بے حد خوبصورت تھی.لیکن کھبی بھی اُس نے اپنی خوبصورتی پر غرور نہیں کیا تھا...یہی وجہ تھی کہ وہ اسٹیج ہر نہیں جاتی تھی...کیونکہ بہت سے لوگ اس وقت پکچر بنا لیتے ہیں."
اور اگر آج وہ جاتی تو کامران کو موقع مل جاتا...جو کب سے کوشش کر رہا تھا...
"""""یار اگر کوئ پک بنا بھی لے گا تو کھا نہیں جائے گا تمہیں......سائرہ نے کہا"""""
I know نہیں کھا سکتا کوئ مجھے.
But miss use تو کر سکتا ہے ناں.
وہ ڈٹی رہی.....
اففف پری میں کھبی کھبی سوچتی ہوں.تم اتنی اِن سکیور کیوں ہو؟؟؟
آج کے زمانے کی لڑکی ہو...لوگ تو بآسا نی اپنی پکچر سوشل نیٹ پر اپ لوڈ کر دیتے ہیں.....اور تم خود بھی تو یہ سب
use کرتی ہو.فیس بُک انسٹا وغیرہ......
"""""ہاں کرتی ہوں میں دن رات posting بھی کر تی ہوں...لیکن جسٹ اچھی شیئرنگ...اپنی نمائش کرانا مجھے پسند نہیں..کہ ہر ایرا غیرا مجھے دیکھے...اتنی سستی نہیں ہے میری ذات...
اب کہ وہ سنجیدگی سے بولی"""""'....
اوکے یار!!! چلو پھر تم بیٹھو ہم رسم کر کے آتے ہیں...سائرہ بولتے ہوئے اٹھ گئ..........!!!!!!!!
کیا میں یہاں بیٹھ سکتا ہوں ؟؟؟؟ کامران موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے بولا...
کیوں آپ وہاں بیٹھے اچھے نہیں لگ رہے تھے...وہ طنزیہ لہجے میں بولی....
وہ دراصل میں نے سوچا آپ اکیلی بیٹھی ہیں تو میں کمپنی دےدوں..وہ مسکرا کر بولا...
مجھے آپ جیسے کی کمپنی کی ضرورت نہیں.جو لڑکیوں کو تاڑتے ہیں...اب کی بار اس نے طنز کیا...
لگتا ہے آپ تو ناراض ہو گئ.وہ بولا....
ناراض اُن سے ہوا جاتا ہے جن سے کوئ رشتہ ہو..وہ طنزیہ بولی
کیا ہم دوست بن سکتے ہیں)?...can we be friends وہ دلچسپی لیتے ہوئے بولا.
کیا.....؟؟؟؟؟؟؟
دوستی اور آپ سے ...مجھے لڑکوں سے دوستی میں کوئ انٹرسٹ نہیں...اب کی بار وہ غصّے سے بولی.
اس بارے میں سوچئے گا ضرور ...میں آپ کی کال کا ویٹ کروں گا..وہ ٹیبل پر کارڈ رکھتے ہوئے جانے لگا....
روکیں.....پری بولی
انتظار ہمیشہ وہاں کیا جاتا ہے جہاں امّید ہو....اور میں آپ کی یہ آخری امّید ختم کر رہی ہوں...وہ کارڈ پھاڑ چکی تھی...
وہ پیر پٹخ کر غصّے سے وہاں سے چلا گیا.....
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
کس کا فون تھا...؟؟؟؟؟ روحیل صاحب جو خوشی خوشی فون پر باتوں میں مصروف تھے... فون بند کرتے ہی شائستہ بیگم پوچھنے لگیں.....
ارے شائستہ بیگم بہت بہت مُبارک ہو آپکو..آج آپ نانی بن گئ ہیں....سمیر کا فون تھا..بیٹا ہوا ہے انابیہ کے ہاں....
یہ تو بہت خوشی کی خبر ہے بھئ...میں ذرا انابیہ سے بات کر کے آتی ہوں.....
پری اُٹھو بیٹے..دن کے بارہ بج رہے ہیں....کل رات مریم کی بارات تھی تو وہ دیر تک سوتی رہی...تب ہی شائستہ بیگم کمبل ہٹاتے ہو ئے بولی....ماما پلیز سونے دیں ناں وہ ہِٹ سے چِٹ نہ ہوئ.....
بیٹا تم خالہ بن گئ ہو اور تمہیں کچھ خبر ہی نہیں ہے.....
کیا......؟؟؟؟؟؟
وہ فوراً اُٹھ بیٹھی...
کیا کہا آپ نے...میں خالہ بن گئ ہوں....
مطلب آپی....؟؟؟
ہاں بیٹا!!! انابیہ خیر سے فارغ ہوئ ہے...بھانجہ آیا ہے....
ماما آپ مجھے اب بتا رہی ہیں...
اور آپی نے بھی نہیں بتایا...وہ خفگی سے بولی....
میری بات ہوئ ہے انابیہ سے ...وہ کہہ رہی تھی.اُس نے تمہیں تصویریں واٹس اپ کر دی ہیں..وہ بتانے لگیں..
اچھا میں دیکھتی ہوں...وہ فوراً موبائل اُٹھاتے ہوئے بولی...
جب اس نے واٹس اپ
ON کرا تو پیدائش کی چار تصویریں اور ساتھ ہی ٹیکس تھا.
"تمہارا Cutest بھانجہ اینڈ مِس یو"....!!!!!!
So Beautiful Ummaahh
اس نے بھی Reply دیا....
We will meet soon Apiya
اور پکچر دکھانے لگی..
یہ دیکھیں ماما
cuto
ماشاءللّہ بہت پیارا ہے ..بلکل انابیہ کا بچپنہ ہے..
وہ تصویر دیکھتے ہوئے بولیں...
ماما ہم کب جائیں گے آپی سے ملنے.......؟؟؟؟
پری پوچھنے لگی
ہم کل جائیں گے...اویس صاحب نے دعوت نامہ دیا ہے...سنڈے کو عقیقے کی تقریب رکھی ہےبہت بڑے پیمانے پر....پہلی خوشی ہے اُن کے گھر کی اس لیئے پورے خاندان والوں کو بلایا ہے..وہ پری کو بتاتے ہوئے بولیں..
اوہ اچھا!!!!! پری کہتی ہوئ بستر سے اُٹھ
گئ...
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
بس ریان چاچو آجائیں پھر چلتے ہیں...ارم علی کو تیار کرتے ہوئے بولی....
ارے بھئ کہاں جانے کی تیاری ہو رہی ہے...ریان جو آفس سے آیا ہی تھا ارم سے بولا...
ارے تمہیں نہیں پتہ کیا...اویس ماموں کے گھر اتنی بڑی خوشی آئ ہے...وہ علی کے بال بناتے ہوئے بولی....
کیا مطلب بھابھی..؟؟؟؟
وہ ناسمجھی سے پوچھنے لگا.
مطلب یہ کہ سمیر بھائ کہ ہاں بیٹا ہوا ہے....اور آج اس کی خوشی میں ماموں جان نے عقیقے کی دعوت رکھی ہے..
ہم سب تیار ہیں...بس تمہارا ہی ویٹ کر رہے تھے...
اوہ نائس!!!!!!! یہ تو گڈ نیوز ہے بھئ.....چلیں میں بس تھوڑی دیر ریڈی ہو کر آتا ہوں...یہ کہتا ہوا وہ اپنے روم میں جانے لگا........
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
روحیل صاحب کی فیملی جب مرتضی ہائوس پہنچی تو وہاں تیّاریاں عروج پر تھیں... پورے لائونج کو ہی خوبصورتی سے سجایا جا رہا تھا.....ہر طرح کے پھول جو سیڑھیوں کے وسط سے لے کر ٹیرس تک جا رہے تھے.....
واہ بھئ آج تو بڑے بڑے لوگ آئیں ہیں....اویس صاحب کی نظر جیسے ہی روحیل صاحب پر پڑی وہ بولتے ہو ئے آئے......
پوتا بہت بہت مبارک ہو بھائ صاحب،،،، روحیل صاحب اور شاۂستہ بیگم تحفے اور مٹھائیاں دیتے ہو
ۓ بولے ،،
اسّلام و علیکم ! عنقل !!!!
واعلیکم السلام ----ارے آج تو پریشے بیٹی بھی آئ ہیں..وہ پیار سے اُس کے سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے بولے.....
جی انکل!!!! وہ بس یونی میں بِزی ہوتی تھی..اس لیئے نہیں آپا تی تھی.وہ بتانے لگی...
آپی کہاں ہیں؟؟؟؟ پری پوچھنے لگی...
بیٹا تم اوپر چلی جائو. وہ اپنے کمرے میں ہے.سبین بیگم کہنے لگیں...
او-کے آنٹی میں مل کر آتی ہوں..کہتی ہوئ وہ اوپر کی طرف جانے لگی....
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
اپنی آنکھیں بند کرو...وہ ڈریسنگ ٹیبل کے سامنے کھڑی بال بنا رہی تھی...جب سمیر اس کے پاس آیا...
انابیہ نے بنا کوئ سوال کیئے آنکھیں بند کر لیں...
اب کھولو....وہ اسے خوبصورت سا گولڈ کا پینڈیٹ پہناتے ہوئے بولا
.....سمیر
 یہ.........؟؟؟؟؟
وہ پینڈیٹ پر ہاتھ رکھتے ہوئے بولی...
تمہاراگفٹ....وہ مسکراتے ہوئے بولا...
بہت خوبصورت ہے سمیر...تھینکیو سو مچ..
لیکن میں نے تو آپ کے لیئے کوئ گفٹ لیا ہی نہیں..اب وہ اداسی سے بولی...
تم نے مجھے اتنا خوبصورت تحفہ دیا ہے..بیٹے کے روپ میں..تھینکیو ہماری لائف مکمل کرنے کے لیئے.وہ اُسے گلے لگاتے ہوئے بولا.....
لگتا ہے میں غلط ٹائم پر آگئ..اہمم اہمم پری نے گلا کھنکارا...جو بنا نوک کیئے اندر آئ تھی..
اسے دیکھ کر وہ دونوں پیچھے ہوئے....
ارے پری تم؟؟؟؟
تم کب آئیں ...؟؟؟؟؟
جب آپ لوگ ہیر اور مجنوں کا کردار ادا کر رہے تھے..وہ شرارت سے بولی...
جب ہی میں کہوں آپکو ہماری یاد کیوں نہیں آتی.وہ انابیہ سے ملتے ہوئے بولی.....
دیکھ لو اپنی بہن کو پری...میں تو اکثر کہتا رہتا ہوں کہ کھبی گھر چلی جایا کرو....لیکن مجال ہے جو یہ جانے کے لیئے تیّار ہوجائے....بولتی ہے نہیں میں آپ کے پاس ہی ٹھیک ہوں...وہ مزہ لیتے ہوئے بولا......
ہیں........؟؟؟؟؟
آپی.......؟؟؟ پری حیران ہوئ..
کیا....؟؟؟؟ میں نے کب جانے کےلیئے منع کرا اپنے گھر..؟؟؟
بلکہ میں جب بھی گھر آنے کی بات کرتی ہوں یہ مجھے ایموشنلی بلیک میل کرنے لگ جاتے ہیں...وہ فوراً صفائ دیتے ہوئے بولی....تو پھر ٹھیک ہے....
اور اسکی بات سن کر وہ دونوں ہنس دیئے.......!!!!!!
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا تھا....
لیکن وہ اُسے کہیں بھی نظر نہ آئ...
فہیم چچّا کی فیملی کو انوائٹ کراتھا ناں......
آزِر جو کب سے اُس کے انتظار میں تھا....انابیہ کو دیکھ کر پوچھ بیٹھا...
اوہ !!! اُنھیں تو انوائٹ کرنا ہی بھول گئے..وہ اُسکی حالت سمجھ چکی تھی. تو شرارت سے بولی
کیا...؟؟؟؟ بھول گئے....
لیکن آپکو تو یاد رکھنا چاہئے تھا ناں بھابھی..وہ اُداس ہو گیا..
اب ذیادہ اُداس مت ہو اور جائو مل لو اپنی منگیتر سے..وہ ایمان کو چچی اور بینش کے ساتھ آتا دیکھ چکی تھی.تو مسکراتے ہوئے بولی.
او بھابھی آپ بھی ناں!!!! ڈرا ہی دیا تھا آپ نے تو مجھے..وہ کہتا ہوا دل ہی دل میں خوش ہوا...
ایمان اور آزِر کی ایک سال پہلے منگنی ہو چکی تھی..
فہیم چچا کی بیٹی ایمان سے....
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
وہ بلیک جینس اور نیوی بلو شرٹ میں آزِر سے مل رہا تھا..کہ اسکی نظر سیڑھیوں سے اُترتی ہوئ ایک خوبصورت سی لڑکی پر پڑی...
جو کرسٹل گرین اور پنک کلر کے پلز کے خوبصورت سے ڈریس میں شانزے کے ساتھ باتیں کرتی ہوئ آرہی تھی...
اسے لڑکیوں میں کھبی انٹرسٹ نہیں تھا....لیکن پتا نہیں کیوں پریشے پر سے وہ نظر ہٹانا بھول گیا تھا....
کون ہے یہ...؟؟؟
اِس سے پہلے توکھبی نہیں دیکھا..وہ پوچھنے لگا..
انابیہ بھابھی کی بہن ہے..ہم کلاس فیلو رہ چکے ہیں.
ہم ایک ہی یونی ہیں پڑھتے تھےآزِر اُسے بتانے لگا....
اوہ اچھا!!!!!
ہاں میں سمیر کی شادی میں نہیں آسکا تھا...ریان یاد کرتا ہوا بولا.
ویسے نام کیا ہے اِن حسینہ کا....؟؟؟؟
ریان اُس میں انٹرسٹ لیتے ہوئے بولا...
"پریشے"
ویسے تم کب سے لڑکیوں میں انٹرسٹ لینے لگے.
آزِر ریان کی دلچسپی دیکھتے ہوئے بولا.
ہممم!!!! اِس سے پہلے تو نہیں لی مگر اب لگتا ہے لینی پڑے گی.وہ مسکراتے ہوئے بولا..
چلو میں مہمانوں کو دیکھ کر آتا ہوں...آزِر جاتے ہو کہنے لگا...
"پریشے"
ریان نے مسکراتے ہوئے اُس کا نام دہرایا...
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ارے کس بات پر بحث ہو رہی ہےدونوں میں...سمیر بیٹھتے ہوئے بولا..
دیکھیں ناں سمیر بھائ نام میں رکھوں گی...شانزے کہہ رہی ہے وہ رکھے گی..پری خفگی سے بولی..
میں کب سے اسے کہہ رہی ہوں تم آزِر کے بچوں کے نام رکھ لینا..
اب میرا تو کوئ بھائ ہے نہیں وہ مشورہ دیتے ہوئے بولی..
پری کی بات پرآزر اور ایمان ایک دوسرے کو دیکھنے لگے.
ایمان نے فوراً نظریں جھکادیں اور مسکرا دی..
ہمممم!!!!!
یہ تو واقعی بہت سیرس میٹر ہے.چلو انابیہ سے ہی پوچھ لیتے ہیں...وہ جس کا کہے گی تم دونوں میں سے.نام وہی رکھے گی...سمیر اب سوچتے ہوئے بولا.
جی نہیں.....بلکل بھی نہیں...
میں نہیں بتانے والی..
کیونکہ میں دونوں کا دل نہیں توڑ سکتی..
انابیہ صاف گوئ سے بولی
کیونکہ جس طرح اُسے پری عزیز تھی.ویسے ہی شانزے بھی تھی.
آئیڈیا!!!!!!
کیوں نہ ہم دو چِٹ بنا لیتے ہیں نام کی...جو نام آئے گا وہی رکھ دیں گے.
اِرم مشورہ دیتے ہوئے بولی..
ہمممم.....بلکل ٹھیک..سب نے اتفاق کیا.
نام کون لکھے گا...اِرم پوچھنے لگی...
ریان بھائ..
شانزے ریان کو دیکھتے ہوئے بولی..
او-کے....ارم نے اُسے پین اور پیپر دیتے ہوئے کہا..
ہاں تو بتائیے اپنے اپنے فیورٹ نام....؟؟؟؟
ریان دونوں سے پوچھنے لگا
"حذیفہ"
شانزے نے بتایا...
اور آپ کا؟؟؟؟
اب ریان پریشے سے مخاطب تھا.
"روحان"
پریشے بولی
ریان نے دونوں کے نام لکھتے ہوئے اک نظر شانزے کے چہرے پر ڈالی....
جو بہت امّید سے اُسے ہی دیکھ رہی تھی.. ریان کو پری کا بتایا ہوا نام بہت پسند آیا تھا، لیکن وہ شانزے کا دل بھی رکھنا تھا*
ریان نے اُسے آنکھ کا اِشارہ دیا...
جیسے کہہ رہا ہو...ریلکس!!!!
یہ لیجئے....ریان دیتے ہوئے بولا
انائوس کون کرے گا...؟؟؟
آزر پوچھنے لگا
انائوس مِس پریشے ہی کریں گی...اُٹھائیے چِٹ..ریان بولا
اب سب کو انائوس کا انتظار تھا.....
🔶🔶🔶🔶🔶🔶🔸🔸🔸🔸🔸🔸
حذیفہ !!!!
پری نے چِٹ کھولتے ہوئے بتایا...
پرچی میں شانزے کا بتایا ہوا نام آیا تھا...اسی لیئے پری نے کوئ اوبجیکشن نہیں کیا..
چلو بھئ آج سے صاحبزادے کا نام حذیفہ ہوا...
روحیل صاحب اسے گود میں لیتے ہوئے بولے
ریان بھائ آپ تو بڑے کمال کے ہیں..شانزے اسکے پاس جا کر بولی.....
بس دیکھ لو کھبی غرور نہیں کیا....
ریان اپنا کالر اٹھا کر اتراتے ہوئے بولا....
پریشے اُن دونوں کی گفتگو سن چکی تھی...لیکن مفہوم نہ سمجھ سکی......
سب لوگ کھانا کھانے جانے لگے....
"حذیفہ" پر اپنے ہاتھ میں چٹ کی رائٹنگ دیکھنے لگی...
جس میں بہت ہی خوبصورت اسٹائل سے نام لکھا ہوا تھا...
اب وہ اپنے پاس رکھی دوسری چٹ کھولنے لگی...جو اسکے بتائے ہوئے نام کی تھی...
"حذیفہ" ......؟؟؟
چٹ دیکھ کر پری کو ریان کی اِس حرکت پر بہت غصّہ آیا..
اوہ!!!! تو یہ بات تھی.....
وہ ریان کو گھورتے ہوئے بولی.
جو اس وقت سمیر سے باتوں میں مصروف تھا.......
پری چلو کھانا کھا لو...انابیہ اسے اوپر جاتے ہوئے دیکھ کر بولی...
آپی مجھے بھوک نہیں ہے....
اُس کا موڈ خاصہ خراب تھا..تو انکار کر دیا.....
کیوں نہیں بھوک....؟؟؟؟
اور تمہارے موڈ کو کیا ہوا؟؟؟
کہیں تمہیں شانزے کا نام رکھنا تو.....
نہیں آپی....وہ انابیہ کی بات کاٹتے ہوئے بولی تھی.
مجھے شانزے کا نام رکھنا بلکل برا نہیں لگا.....
البتہ یہ حرکت بہت بُری لگی ہے
اس نے دونوں چٹ دکھاتے ہوئے بولا....دونوں چٹوں پر ایک ہی نام درج تھا حذیفہ....
اوہ تو ریان نے چیٹنگ کی ہے...میں ابھی اسکی خبر لیتی ہوں...
انابیہ اسکا موڈ دیکھتے ہوئے بولی
نہیں رہنے دیں آپی...اسکی کوئ ضرورت نہیں ہے...ویسے بھی نام رکھ چکے ہیں...میں رکھوں یا شانزے کیا فرق پڑھتا ہے...
وہ بہن کو مطمئن کرتے ہوئے بولی......
جبکہ دل ہی دل میں ریان کی یہ حرکت بہت بُری لگی تھی پری کو....
چلو پھر چل کر کھانا کھاتے ہیں.....انابیہ اسکا ہاتھ پکڑتے ہوئے بولی.....
(جاری ہے)
************************************

Click Here to Read Online 
Or
Download PDF File 

No comments

Featured Post

*** SAAT RANG MAGAZINE ***August-September 2022

  *** SAAT RANG MAGAZINE ***         ***AUGUST_SEPTEMBER 2022 *** *** Click Here to read online*** or ***Download PDF file *** ⇩⇩ SRM August...

Theme images by Cimmerian. Powered by Blogger.